Friday, 29 November 2024


یوکرین کی مسلم گلورہ نے یورو ویژن سانگ مقابلہ جیت لیا

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) جمالا جن کا پورا نام سوزانہ جمال الدینوف ہے نے اس مقابلے میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اس مقابلے میں ان کے علاوہ 41 دیگر گلوکاروں نے بھی شرکت کی۔ یوکرین کی گلوکارہ جمالا نے رواں سال کا یورو ویژن گیتوں کا مقابلہ جیت لیا ہے۔ اس مقابلے میں شامل ان کا گانا سیاسی بیان پر مبنی تھا جس میں 1940ء کی دہائی میں سوویت یونین کی طرف سے کرائمیا سے بدر کیے جانے تاتاریوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں شامل یہ گانا ان محدود چند گانوں میں شامل ہے جن میں کوئی سیاسی بات شامل ہے۔

33 سالہ گلوکارہ کا تعلق جزیرہ نما کرائمیا سے ہے جس پر روس نے 2014ء میں قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد کیف کے حامی یوکرین کے شہریوں اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان ایک مسلح تنازع شروع ہو گیا۔ "1944" نامی گانے میں وہ اپنے تاتار عزیزوں کا ذکر کرتی ہیں تاہم اس میں ڈھکے چھپے انداز میں موجود صورت حال کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

جمالا جن کا پورا نام سوزانہ جمال الدینوف ہے نے اس مقابلے میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اس مقابلے میں ان کے علاوہ 41 دیگر گلوکاروں نے بھی شرکت کی جن کا تعلق یورپ، آسٹریلیا اور اسرائیل سے تھا۔ اس مقابلے کے ہفتے کو منعقد ہونے والا حتمی مرحلہ جو چار گھنٹوں تک جاری رہا کو یورپ، چین، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور پہلی بار امریکہ میں براہ راست نشر کیا گیا۔ گزشتہ سال اس فائنل مقابلے کو 20 کروڑ لوگوں نے دیکھا تھا۔

ماضی میں یوروویژن مقابلے جتینے والوں میں سویڈن کا پاپ گروپ ایبا بھی شامل ہے جس نے یہ مقابلہ 1974ء میں جیتا تھا اور کینیڈا کے گلوکار جنہوں نے سوئیٹزر لینڈ کی نمائندگی کی تھی نے 1988ء میں جب کہ دو روسی گلوکار خواتین نے یہ مقابلہ 2003ء میں جیتا تھا۔ اس میں شریک ہونے والوں کے لیے لازم تھا کہ وہ اپنی مادری زبان میں گیت گائیں لیکن 1990ء کے دہائی میں اس شرط کو ختم کر دیا گیا تھا اور اس میں شرکت کرنے والے زیادہ تر اب انگریزی زبان میں گیت گاتے ہیں۔

 

Eurovision 2016 | Rankings

CountryPosition
Ukraine1st
Australia2nd
Russia3rd
Bulgaria4th
Sweden5th
France6th
Armenia7th
Poland8th
Lithuania9th
Belgium10th
The Netherlands11th
Malta12th
Austria13th
Israel14th
Latvia15th
Italy16th
Azerbaijan17th
Serbia18th
Hungary19th
Georgia20th
Cyprus21st
Spain22nd
Croatia23rd
United Kingdom24th
Czech Republic25th
Germany26th

Share this article

Media

Leave a comment