Friday, 29 November 2024


دانتوں کے درد کا فوری علاج گھر میں موجود ہے

ایمز ٹی وی(صحت) بچوں سے لے کر بڑوں تک، سب ہی کبھی نہ کبھی دانتوں کی تکلیف کا شکار ہو جاتے ہیں اور وقت بے وقت اٹھ جانے والی یہ تکلیف بہت پریشان کرتی ہے۔ دانتوں کے درد سے گھر کا کوئی بھی فرد متاثر ہو، اس سے براہ راست ایک خاتون خانہ کو واسطہ پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ ڈینٹسٹ کے پاس جانے سے کتراتے بھی ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ اگر ایک بار کوئی اوزار منہ میں لگ گیا، تو پوری زندگی اِسی کے سہارے جینا پڑے گا۔

لونگ : لونگ میں دانتوں کے درد کا قدرتی علاج موجود ہے۔ دو سے تین عدد ثابت لونگ کواپنے دانتوں کے ا±س حصے میں رکھیں، جہاں درد ہے اور تب تک رکھے رہنے دیں، جب تک تکلیف دور نہ ہو جائے۔ اس کے علاوہ لونگ کا تیل بھی دانت کے درد سے آرام دیتا ہے۔

برف کا ٹکڑا : برف سے بھی آپ کے دانتوں کی تکلیف کا علاج ممکن ہے۔ ایک عدد برف کا ٹکڑا لیں اور ا±سے کسی چھوٹے سے کپڑے میں رکھ کے تھوڑا موٹا موٹا ک±وٹ لیں اور پھر اس پوٹلی کو اپنے گالوں پہ رکھ کے ٹکور کریں۔ آپ کو خود درد میں کمی محسوس ہو گی۔

گرم کپڑا : تولیے یا کسی بھی کپڑے کو استری کی مدد سے گرم کر لیں، یاد رہے کہ کپڑا بہت زیادہ گرم نہ ہو جائے، جو آپ کی جلد کے لیے ایک مصیبت کھڑی کر دے۔ کپڑے کو گرم کر کے اپنے گالوں پہ آہستہ آہستہ سینکائی کریں، درد میں کمی آئے گی۔

کھیرا : ایک کھیرے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اسے د±کھنے والی داڑھ یا دانت کی جگہ پہ رکھیں۔

پیاز : پیاز کا ایک باریک ٹکڑا کاٹیں اور اسے دانتوں پہ لگائیں، درد ختم ہو جائے گا۔

آلو : آلو کو بھی دانتوں کے درد کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ آلو کا ایک چھوٹا قتلا لیں اور اسے درد والی جگہ پہ رکھیں۔

پودینے کی پتیاں : پودینے میں بھی دانتوں کے درد کا قدرتی علاج پایا جاتا ہے۔ پودینے کی پتوں کو چیونگم کی طرح چبائیں، تکلیف ختم ہو جائے گی۔

لہسن کے جوے : ایک لہسن کا جوا اپنے منہ میں رکھیں یا پھر لہسن کو پیس کے اس پہ نمک لگا کے بھی منہ میں رکھا جا سکتا ہے۔ دونوں صورتوں میں تکلیف سے نجات ملتی ہے۔

Share this article

Leave a comment