ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) بھارتی ریاست ہریانہ میں کنویں کی صفائی کرنے والے 5 مزدور زہریلی گیس کے باعث ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق واقعہ ہریانہ کے ضلع جند میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق کنواں 5 یا 6 سال سے استعمال میں نہیں تھا اسی وجہ سے اس میں زہریلی گیس جمع ہوگئی تھی جس نے مزدوروں کی جان لی گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ حکام گاؤں میں پانی کی کمی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کر رہے اور ان کے مرد کنوؤں سے پانی حاصل کرنے پر مجبور ہیں بھارت میں پچھلے 2 مون سون کے موسم میں کم بارشیں ہوئی ہیں جس کے باعث بھارت کی کئی ریاستوں میں پانی کا بحران شدید ہوگیا ہے۔ تقریباً 330 ملین لوگ یعنی بھارت کی نصف آبادی پانی کی کمی کا سامنا کر رہی ہے گزشتہ ہفتے بھارتی سپریم کورٹ نے ہریانہ سمیت 3 ریاستوں پر بحران کے حل کے لیے مناسب اقدامات نہ کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے مل کر بحران سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ہریانہ میں کنویں کی صفائی کرنے والے 5 مزدور ہلاک
- 17/05/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 2132 K2_VIEWS
Leave a comment