Friday, 29 November 2024


اسکن ٹریک سسٹم صرف ایک ٹچ پر

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)ٹیلی ویڑن سے لے کر ٹیلی فون تک ان گنت مصنوعات میں مختلف مشینوں کی خوبیاں یکجا کردی گئی ہیں۔ مثلاً اسمارٹ ٹیلی ویڑن پر آپ مختلف پروگراموں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اسے کمپیوٹر کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح دستی گھڑی بھی اب محض گھڑی نہیں رہی بلکہ ’ اسمارٹ‘ ہوگئی ہے۔ وقت بتانے کے ساتھ ساتھ یہ متعدد دوسرے کام انجام دیتی ہے۔ اسمارٹ گھڑیاں مقبول تو ہورہی ہیں، مگر متعدد فنکشنز کی حامل یہ مشین اپنی چھوٹی اسکرین کی وجہ سے صارف کے لیے الجھن کا باعث بن رہی ہے۔

اس کی مختصر اور ٹچ اسکرین پر کسی فنکشن کو دباتے ہوئے اگر صارف کی انگلی اوپر یا نیچے والے کسی دوسرے فنکشن سے چ±ھو جائے تو اسے مشکل پیش ا?تی ہے۔ محققین کی ایک ٹیم نے اس مشکل کا حل ” اسکن ٹریک“ کی صورت میں نکالا ہے۔ یہ نئی ٹیکنالوجی ہاتھ کی جلد کو ٹچ اسکرین سے منسلک کر دے گی۔ اسمارٹ گھڑی کلائی پر باندھی جائے گی اور اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ہتھیلی کی پ±شت ٹچ اسکرین کا کام کرے گی۔ ہتھیلی کی پ±شت پر انگلی کو حرکت دینے سے اسمارٹ واچ پر متعلقہ فنکشنز آپریٹ ہوتے رہیں گے۔ اسکن ٹریک سسٹم کارنیگی میلن یونیورسٹی کے ہیومن کمپیوٹر انٹرایکشن انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں کی تخلیق ہے۔ یہ سسٹم سگنل خارج کرنے والی ایک انگشتری اور ایک سینسنگ بینڈ پر مشتمل ہے۔

انگشتری سے برقی سگنل خارج ہوتے ہیں، جنھیں گھڑی کے اندر نصب سینسنگ بینڈ محسوس کرتا ہے۔ انگلی میں انگوٹھی پہن کر جب اس سے ہتھیلی کی پ±شت کو چ±ھوا جائے گا تو اس میں برقی سگنل خارج ہوکر سینسنگ بینڈ تک پہنچیں گے۔ بینڈ میں نصب چار برقیرے اور انگوٹھی کے درمیان فاصلے کی پیمائش کے ذریعے بینڈ انگلی کی پوزیشن کا تعین کرے گا اور اس کی مناسبت سے گھڑی کے متعلقہ فنکشن کو فعال کردے گا۔ تجربات کے دوران اسکن ٹریک سسٹم نے 99 فی صد درست کام کیا۔

Share this article

Leave a comment