Friday, 29 November 2024


سام سنگ جلد ہی فولڈ ہونے والا اسمارٹ متعارف کرانے والاہے

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)یہ سال سام سنگ کے لیے گلیکسی ایس سیون اور ایس سیون ایج کے حوالے سے ضروراہم ہے لیکن 2017 میں سام سنگ اپنے اسمارٹ فونز میں مزید جدت لانے کے لیے تیار ہے۔ چونکہ تہہ ہو جانے والے یعنی فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کے بارے میں کافی عرصے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں لیکن اب یہ خواب حقیقت کے قریب ہے۔

سام سنگ 2017 میں فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرائے گی۔ یہ ایسے اسمارٹ فونز ہوں گے جو چوڑائی میں ٹیبلٹ جیسے ہوں گے لیکن انہیں موڑ کر اسمارٹ فون جیسی شکل بھی دی جا سکے گی۔ اس منصوبے پر ایک عرصے سے پروجیکٹ ویلی کے نام سے کام جاری تھا۔ فی الحال اس فون کی کوئی حتمی تصویر سامنے نہیں آئی جس سے اس کے ڈیزائن کا یقینی طور پر اندازا ہو سکے لیکن اس کی متوقع تصاویر کی وجہ سے صارفین اس کے شدت سے منتظر بھی ہیں۔

ماہرین کے مطابق فولڈ ایبل اسمارٹ فون اس صنعت میں سام سنگ کو دیگر حریف کمپنیوں سے آگے بڑھنے میں بھرپور مدد دے گا۔ فولڈ ایبل اسمارٹ فون کے علاوہ اگلے سال سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ، ایس ایٹ ایج، گلیکسی نوٹ سیون اور نوٹ سیون ایج بھی منظر عام پر آئیں گے۔

Share this article

Leave a comment