Friday, 29 November 2024


امریکا میں پاکستانی طلبا کی جیت

ایمزٹی وی(تعلیم)امریکا میں 2 پاکستانی نژاد طالب علموں نے بہترین کاروباری منصوبہ بندی پر 10 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔ ذرائع کے مطابق امریکا کی یونیورسٹی آف ٹیکساس نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے مقابلے کا انعقاد کیا تھا۔ جس کے تحت مختلف شعبہ جات میں امریکی نوجوان نسل کو کاروباری مواقع کے فروغ، باہمی تجارت میں وسعت اور انہیں معاشی میدان میں خود مختار بنا کر اپنے پیروں پر کھڑا کرنا مقصد تھا۔ مقابلے میں کئی پاکستانی نژاد طلبا نے بھی شرکت کی۔ مقابلے میں یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے پاکستانی نژاد امریکی طالب علم راجا راحیل خانزادہ اور ان کے دوست نے یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن میں بہترین کاروباری منصوبہ اور پلان تخلیق کرنے پر یونیورسٹی کی جانب سے 10 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا، فورٹ ورتھ میں قائم بزنس فرم کی جانب سے طالب علموں کو مفت مشاورت، کاروبار کے لیے گائیڈ لائن بھی فراہم کی جائے گی۔ راجا راحیل اور ان کی ٹیم نے بزنس کا ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کرنے کا منصوبہ تخلیق کیا ہے جو مستقبل میں امریکا سمیت دنیا بھر میں بزنس کی خرید و فروخت میں اہم اور معاون ثابت ہو گا۔

Share this article

Leave a comment