Thursday, 28 November 2024


ذوالفقارکی موت  ایبولا وائرس سے نہیں، ڈینگی  کے باعث ہوئی 

ایمز ٹی وی (فیصل آباد ) فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں دم توڑنے والے چنیوٹ کے رہائشی مریض میں ایبولا وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی ، عالمی ادارہ صحت نے موت کی وجہ ڈینگی کو قرار دے دیا۔تفصیلات  کے مطابق الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں دم توڑنے والے ذوالفقار میں ایبولا وائرس کی تصدیق نہیں ہو سکی ، عالمی ادارہ صحت کے مطابق مرنے والے مریض میں ایبولا کی کوئی علامات نہیں تھیں ۔ مریض کی موت کی وجہ ڈینگی ہے ، وزارت قومی صحت اور عالمی ادارہ صحت اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کریں گے ۔ واضح رہے کہ ذوالفقار سولہ روز پہلے افریقہ سے واپس آیا تھا اور اسے بیماری کے باعث الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔ مریض کے منہ اور ناک سے خون بہنے کی وجہ سے شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ذوالفقار ایبولا وائرس کا شکار ہے۔

Share this article

Leave a comment