Friday, 29 November 2024


پی سی بی نے 21 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلا ن کر دیا

ایمزٹی وی(کھیل)پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انگلینڈ کے دورے سے قبل لگائے گئے اسکلزکیمپ کے لیے 21 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلا ن کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا میڈیا سے بتاتے کرتے ہوئے انگلینڈ کے دورے کے لیے لگائے گئے ’’اسکلز کیمپ‘‘ کے لیے 21 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، جس کے بعد حتمی 15 کھلاڑیوں کا اعلان یکم جون ہوگا۔ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ دو نئے کھلاڑیوں آصف اکبر اور افتخار احمد کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ابتدائی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پرانضمام الحق نے ابتدائی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 30 مئی سےلاہور میں لگائے گئے اسکلز کیمپ میں 21 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اسکلز کیمپ میں حصہ لینے والی 21 کھلاڑیوں میں دو وکٹ کیپرز سرفراز احمد اور محمد رضوان ہونگے۔ اوپنر بیٹسمین کے لیے محمد حفیظ اور خرم منظور کا انتخاب ہواہے،جب کہ شان معسود اور سمیع اسلم ،مڈل آرڈرمیں بیٹسمین اظہر علی،مصباح الحق،یونس خان اور اسد شفیق اپنے بلے بازی کے جوہر دکھا سکیں گے۔ بات فاسٹ بولنگ کے شعبے کی ہو تو راحت علی، جنیید خان،سہیل خان،احسان عادل، محمد عامر کو اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع دیا جائے گا، وہاب ریاض کی شرکت سلیکشن سے مشروط ہوگی۔ انگلینڈ ٹیم کے بیٹسمینوں کو پریشان رکھنے کے لیے اسپینرز یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر میدان میں موجود ہوں گے۔ یاد رہے انگلینڈ کے دورے میں پاکستان 4 ٹیسٹ میچیز،5 ایک روزہ میچز اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

Share this article

Leave a comment