Friday, 29 November 2024


وزیر اعظم کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کونوٹس جاری

ایمزٹی وی(پنجاب) لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے جواد اشرف ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پانامہ لیکس کے انکشافات پر کارروائی نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست گزار کے مطابق پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد الیکشن کمیشن کو وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت نااہلی کی کارروائی کے لئے درخواست دی مگر الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی اور اس حوالے سے آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کی جا رہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف نااہلی کی کارروائی کے لئے ہدایت کی جائے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر الیکشن کمیشن کو 8 جون کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

Share this article

Leave a comment