Friday, 29 November 2024


بھارت کا سپر سانک میزائل کا تجربہ

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) بھارت نے ایک بار پھر زمین سے زمین پر مار کرنے والے سپر سانک براہموس میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ براہموس سپر سانک میزائل کا تجربہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے راجھستان کے ضلع جیسلمیر کی پوکھران رینج میں کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روسی سائنسدانوں کے تعاون سے تیار کردہ یہ براہموس میزائل 290 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے اور اسے سمندر سے آبدوز کے ذریعے بھی داغا جاسکتا ہے۔ بھارت اپنی میزائل ٹیکنالوجی میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے جو خطے میں عدم تحفظ کا سبب بن سکتا ہے جبکہ امریکہ بھارت کو نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شامل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جس سے بھارت کو جوہری توانائی پر نظر رکھنے کا سرٹیفیکیٹ بھی مل جائے گا۔ امریکی سینیٹرز نے خبردار کیا ہے کہ اس سے خطے میں عدم توازن قائم ہوسکتا ہے۔

Share this article

Leave a comment