Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


سرگودھا:نرسری وارڈ میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا،دو کی حالت نازک

 ایمز ٹی وی (سرگودھا) سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی نرسری وارڈ میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا، جبکہ دو کی حالت نازک ہے  سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک اور بچہ جاں بحق ہو گیا جس کے بعد گزشتہ 6 دنوں میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 20 تک جا پہنچی ہے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ امدادی ٹیم ابھی تک نہیں پہنچ سکی ہے۔واضح رہے اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کو معطل کرکے فوری امدادی ٹیمیں بھجوانے کا اعلان کیا تھا جو تاحال نہیں پہنچ سکیں ہیں۔

Share this article

Leave a comment