ایمزٹی وی(گلگت بلدتستان)آمیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے چترال پولو گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسہء عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک میں کرپشن اور ظلم کے خلاف ہماری مہم جاری ہے ۔ اور پاکستان میں اب مزید ناانصافی اور بدعنوانی کی حکومت باقی نہیں رہے گی اور میں کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز دوبارہ چترال سے کر رہاہوں۔میں چترال اور ملک کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ اس مہم کے نتیجے میں آپ کو ایسا پاکستان ملے گا۔ جو انصاف اور قرآن و سنت پر کھڑی ہوگی ۔ جو کہ مڈل کلاس لوگوں کی حکومت ہو گی اور ملک میں لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم کرنے والوں کو شکست ہو گی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں اور مجھے ایک عام آدمی کی مجبوریوں کا اندازہ ہے ۔ کہ وہ کس مشکل میں زندگی گزار رہے ہیں ۔ لیکن اس ملک کے حکمران ان کے خون سے عیاشیاں کر رہے ہیں ۔ میں موجودہ ظالمانہ نظام سے تنگ آچکا ہوں ، اب اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔جب تک عدالتوں میں موجودہ قوانین کی بجائے قرآن کی حکمرانی قائم نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میں اللہ کے نظام کے علاوہ تمام نظاموں کا باغی ہوں ۔ کیونکہ موجودہ نظام اور اس کے حکمران سودی کاروبار اور ملک میں بے حیائی کو فروغ دے رہے ہیں ، جس کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے ، انہوں نے کہا ، کہ یہ کتنی بد قسمتی کی بات ہے ،کہ ہمارا ملک تما م وسائل اور خزانوں سے مالا مال ہونے کے باوجود دو کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں اور کچرے کے ڈھیروں میں رزق تلا ش کررہے ہیں۔ اگر جماعت اسلامی کی حکومت قائم ہو ، تو ہر فرد عزت کے ساتھ روزگار حاصل کرے گا ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ میری لڑائی اور جنگ اقتدار اور کُرسی کی نہیں اللہ کیلئے ہے ۔ اور میں اللہ کے نظام کے علاوہ تمام نظاموں کا باغی ہوں ، انہوں نے کہا ،کہ جن لوگوں کے گھوڑے اور کُتے ائر کنڈیشنڈ جگہوں میں رہتے اور گوشت و مربہ کھاتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ، کہ پانا لیکس تو کیا یہاں ہر الماری اور ہر قالین کے نیچے لیکس موجود ہیں ۔ ہر ادارہ کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے ، اور کرپشن و پاکستان مزید ایک سا تھ نہیں چل سکتے ۔ اور نہ موجودہ نظام کے ہوتے ہوئے ہم ترقی کر سکتے ہیں ۔ اس لئے چترال کے عوام کرپشن فری پاکستان کے اس مہم میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا مشتاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی اساس دونوں کو شدید خطرہ درپیش ہے ، مساجد اور مدرسوں کے خلاف کاروئیاں جاری ہیں ، تبلیغی جماعت جیسے دینی جماعت پر پابندی لگائی جارہی ہے ، ہندوستانی ایجنٹوں سے دوستوں کا سلوک اور ملا اختر کی ہلاکت سے وزیر اعظم بے خبر ہیں ، جبکہ 300ڈرون حملے پاکستان کی حکومت کے مشورے سے کرکے ہزاروں لوگوں کا قتل عام کیا گیا ،حکمرانوں کے ڈالر کے ساتھ محبت نے ریاست کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے ۔ تمام وسائل کے باوجود ملک دن بدن مقروض ہو چکا ہے ۔ اور پاکستان پر اٹھارہ ہزار ارب روپے کا قرض لادا گیا ہے ۔ جبکہ ان قرضوں کو ہڑپ کرنے والے اس ملک کے حکمران اور اشرافیہ طبقہ ہے ۔ جلسے سے ایم این اے اپر دیر صاحبزادہ طارق اللہ سابق ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی ، ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد نے بھی خطاب کیا ۔
میں اللہ کے نظام کے علاوہ تمام نظاموں کا باغی ہوں، سراج الحق
- 30/05/2016
- K2_CATEGORY گلگت بلتستان
- 2022 K2_VIEWS
Leave a comment