Friday, 29 November 2024


گوگل کی مددسےاپنا گمشدہ آئی فون تلاش کرے

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)اینڈروئیڈ فون کے گم ہو جانے کی صورت میں گوگل یہ سہولت دیتا ہے کہ اگر فون پر انٹرنیٹ چل رہا ہو اور اس پر لوکیشن کا فیچر فعال ہو تو فون کا نہ صرف موجودہ مقام جانا جا سکتا ہے بلکہ اس کی رنگ ٹون بھی بجائی جا سکتی ہے اور اس میں موجود اپنا تمام ذاتی ڈیٹا حذف بھی کیا جا سکتا ہے۔

اب گوگل نے اینڈروئیڈ کے علاوہ آئی فون کو تلاش کرنے کی سہولت کے لیے بھی اپنی سروسز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی فون صارفین اپنے گوگل اکاؤنٹ میں اپنے آئی فون کو شامل کرکے اس کا موجود مقام باآسانی گوگل کے ذریعے جان سکیں گے۔ چونکہ آئی فون پر گوگل کا مکمل اختیار نہیں ہوتا اس لیے یہ صرف آئی فون کا موجودہ مقام دکھا پائے گا اس میں موجود ڈیٹا کو حذف کرنا یا اس کی رنگ ٹون بجانا گوگل کے بس میں نہیں ہو گا۔

آئی فون پر بالکل ایسی ہی سروس ایپل پہلے ہی فائنڈ مائی آئی فون کے نام سے دیتا ہے لیکن گوگل کا یہ قدم ایک اضافی سہولت کے تحت استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آئی فون میں لاگ ان آپ کا جی میل اکاؤنٹ گوگل کی اس نئی سروس کے ذریعے منقطع بھی کیا جا سکتا ہے تاکہ کوئی آپ کا فون چُرانے کے بعد آپ کی ای میلز تک نہ پہنچ سکے۔

اگلے چند دنوں میں جب یہ سہولت پیش کر دی جائے گی تو آپ گوگل کے ’’مائی اکاؤنٹ‘‘ صفحے پر جا کر اینڈروئیڈ کے علاوہ آئی فون کو بھی اپنے گوگل اکاؤنٹ میں شامل کر سکیں گے۔

Share this article

Leave a comment