ایمزٹی وی(تجارت) عوام کے لئے بری خبر یہ ہے کہ اب اچھے موبائل سے سیلفی لینا بھی مہنگی پڑ جائے گی کیونکہ سرکار نے سیلفی کا بھوت اتارنے کا پورا پورا انتظام کر لیا ہے۔ حکومت نے بجٹ میں اچھے موبائل فونز پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا ہے۔ موبائل امپورٹرز کا کہنا ہے کہ ٹیکسس کی شرح میں اضافے سے موبائل اسمگلنگ کو فروغ ملے گا جس سے نہ صرف حکومت کو نقصان ہو گا بلکہ تاجر بھی بری طرح متاثر ہونگے۔ حکومت کی جانب سے درمیانی کوالٹی کے موبائل فونز پر سیلز ٹیکس 500 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے اور اچھی کوالٹی کے اسمارٹ فونز پر ٹیکس 1000 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دیا گیا ہے، جس کے سبب عوام کے لئے سستا اور اچھا فون خریدنا مشکل ہو چکا ہے۔