ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)کبھی کمپیوٹر استعمال کرنے کے اوقات مقرر کیے گئے، مختلف سوفٹ ویئرز کی مدد حاصل کی گئی اور کبھی تنگ آکر انٹرنیٹ کا کنکشن ہی نکلوادیا گیا، لیکن گزرتے وقت اور تیزی سے ہوتی ترقی نے لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ اور موبائل کے ذریعے انٹرنیٹ کے استعمال کو مزید آسان بنادیا ہے۔ وائی فائی اور تھری جی نیٹ ورکس کی موجودگی میں انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا انگلیوں کی جنبش میں سمٹ آئی ہے اور والدین کے لیے اولاد کو انٹرنیٹ کے استعمال سے روکنا یوں بھی ممکن نہیں رہا کہ وہ زمانے گزر گئے جب طلبہ لائبریری میں مختلف کتب کے ذریعے نوٹس بنایا کرتے تھے۔ اساتذہ کی جانب سے بھی مختلف موضوعات کے متعلق معلومات انٹرنیٹ کے ذریعے تلاش کرکے نوٹس بنانے کا کہا جاتا ہے اور انٹرنیٹ کی دنیا میں کسی ملکی خبر سے لے کر کسی براعظم کے محل و وقوع تک ہر طرح کی معلومات کا حصول سرچ انجن کے بنا ہے۔
Kiddle بچوں کے لیے محفوظ سرچ انجن
- 07/06/2016
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 1453 K2_VIEWS
Leave a comment