Thursday, 28 November 2024


کوئٹہ میں تعلیم کا ایک اور باب بند کردیا لاکالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ جاں بحق

ایمز ٹی وی(کوئٹہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یونیورسٹی لاکالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ خان اچکزئی جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹر امان اللہ علی الصبح گھر سے کالج کیلئے نکلے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے تعاقب کرنے کے بعد ان پر فائرنگ کردی اور انہیں زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ پیش آنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مضروب کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کو 12 سے تیرہ گولیاں لگی ہیں جس کی وجہ سے ان کا بچنا ممکن نہیں ہوسکا۔ دوسری طرف پولیس اور لیویز حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ جائے واردات سے شواہد بھی اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

Share this article

Leave a comment