Friday, 29 November 2024


پن بجلی کا منافع حاصل کرنے کے لیے پنجاب نے وفاق کو خط لکھ دیا -

ایمز ٹی وی(لاہور)وفاق پنجاب کا 102ارب روپے کا مقروض نکلا۔ پن بجلی کا منافع حاصل کرنے کے لیے پنجاب نے وفاق کو خط لکھ دیا۔ عدم ادائیگی پر معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کی دھمکی بھی دیدی۔

بجلی منصوبہ جات منافع، خیبرپختوانخواہ کے بعد پنجاب بھی میدان میں آ گیا۔ لکھ دیا وفاق کو خط ۔ وفاقی حکومت کے ذمہ پن بجلی کے منافع کی مد میں 102ارب روپے کے بقایا جات۔ پنجاب کے 8 ہائیڈرو پاور پراجیکٹس دیتے ہیں 1793 میگا واٹ بجلی۔ ان میں غازی بروتھا 1450، چیچو کی ملیاں 13.2، نندی پور 13.8، شادیوال 13.5، رینالہ خورد 1.1، چشمہ بیراج 184، رسول ہائیڈرو پاور سٹیشن 22 جبکہ جناح ہائیڈرو پاور سٹیشن 96میگا واٹ سسٹم میں شامل کرتا ہے۔ ان پراجیکٹس سے پیدا ہونیوالی بجلی پر واپڈا پنجاب کو دیتا ہے رائلٹی ۔ پنجاب نے وفاق کو عدم ادائیگی پر معاملہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کی دھمکی بھی دی ہے۔

Share this article

Leave a comment