Friday, 29 November 2024


یورو کپ 2016، افتتاحی میچ میں فرانس کے ہاتھوں رومانیہ کوشکست

ایمزٹی وی (کھیل) میزبان ٹیم نے یورو فٹبال کپ کا فاتحانہ آغاز کردیا، میزبان فرانس نے افتتاحی میچ میں رومانیہ کو شکست دے دی۔ گزشتہ روز پیرس کے اسٹیڈیم فرانس میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں رومانیہ اور فرانس مد مقابل آئے، کھیل کا آغاز ہوا تو پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ دوسرے ہاف میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا, ستاون ویں منٹ میں فرانس نے برتری حاصل کی جسے رومانیہ نے کچھ دیر میں برابر کردیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں فرانس نے دوسرا اور فیصلہ کن گول کرکے میچ جیت لیا۔ فرانس کی کامیابی میں فٹبالر ڈمیٹری پیٹ کے گول نے اہم کردار ادا کیا، کامیابی کے بعد فرانسیسی کوچ ڈی ڈائر دسچیمپس نے کہا کہ کامیابی کے لیے پہلا میچ جیتنا اچھا ہے۔ حکومت نے یورو فٹبال کپ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں جبکہ ایک ماہ تک جاری رہنے والے مقابلوں کی سکیورٹی کے لیے 90 ہزار پولیس اور سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment