Friday, 29 November 2024


پی سی بی نے اقلیتی برادری کی وجہ سے تنہا چھوڑ دیا، دنیش کنیریا

ایمزٹی وی (کھیل)  قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر دنیش کنیریا نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کرکٹ حلقوں میں دنیش کنیریا کے بیانات کی سختی سے مذمت کی جارہی ہے، تفصیلات کے مطابق کرکٹر دنیش کنیریا بھارت جاکر پی سی بی کیخلاف پھٹ پڑے، بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔ پی سی بی نے میرا کیس خراب کیا، جس کی وجہ سے تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑا ۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سپنر نے پی سی بی حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پیار دیا لیکن پی سی بی نے انہیں تنہا چھوڑ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری سے تعلق ہونے کی وجہ سے انہیں تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔ کرکٹ حلقوں میں دنیش کنیریا کے بیانات پر مذمت کی گئی ہے اور ایک سوال پوچھا جارہا ہے، اگر اقیلیتی برداری کا سمجھتے ہو تو پاکستان کیلئے اتنے ٹیسٹ کیسے کھیل لیے۔ واضح رہے کہ 35 سالہ کرکٹر دنیش کنیریا پر سال 2009 میں ایسکس کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے مبینہ طورپر اسپاٹ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا، جس کی پاداش میں ان پر تاحیات کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

Share this article

Leave a comment