Friday, 29 November 2024


پاک افغان بارڈرپرامن کےجھنڈےلہرادیئےگئے

    • ایمزٹی وی(پشاور) لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحد پر دونوں فورسز میں سیز فائر ہوگیا جس کے بعد دونوں طرف امن کے جھنڈے لہرادیئے گئے اور گیٹ کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کے مطابق لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحد پر رات گئے افغان فورسز نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایف سی کے 2 جوان زخمی ہو گئے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے افغان فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا جب کہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے عسکری ذرائع کا کہنا ہےکہ پاكستان اپنی حد سے37 میٹر اندر گیٹ تعمیر كررہا ہے اور اس كے لیے افغان حكام سے حكومتی سطح پر ڈیڑھ سال سے باضابطہ مذاكرات كیے جارہے تھے اور افغان حكومت نے نہ صرف طورخم بلكہ دیگر سرحدی مقامات پر بھی ایسے انتظامات كا كہا تھا چنانچہ پاكستانی حكام نے یكم جون سے دستاویزات كے بغیر طور خم بارڈر سے افغانستان اور پاكستان سے آنے جانے والے افراد پر پابندی عائد كی تھی اور افغان حكام سے مذاكرات كے بعد گیٹ كی تنصیب شروع كی گئی۔ جب کہ دوسری جانب افغان حکام نے پاکستان کو طورخم پر گیٹ کی تعمیر میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک افغان فورسز میں سیز فائر پر اتفاق بھی ہوگیا ہے جس کے بعد دونوں جانب امن کے جھنڈے لہرا دیئے گئے ہیں جب کہ بارڈر پر گیٹ کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

       

Share this article

Leave a comment