Friday, 29 November 2024


تحریک انصاف کا دھرنا آخری سانسیں لے رہا ہے، نوازشریف

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا دھرناآخری سانسیں لے رہا ہے ، وہاں صرف خالی کرسیاں پڑی ہيں ، حکومت کے حوصلے کی داد دی جائے کہ دھرنے پر بیٹھے پندرہ بیس لوگوں کو بھی نہیں اٹھایا ۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ سب کو سمجھ آجانی چاہیے کہ دھرنا ذاتی مقاصد کی تکمیل کے لیے ہے ، انہوں نے سیاست میں حدیں پھلانگنے کی کوشش نہیں کی ، نواز شریف نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان نے نیا خیبر پختونخوا بنالیا؟؟،وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دھرنوں کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا اورترقی کے راستے سے روکنا ہے ، تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کا دروازہ تو کھلا رہتاہے ۔

Share this article

Leave a comment