Friday, 29 November 2024


کرینہ کپور نے اپنی انتہائی نجی زندگی کی کہانی سب کو بتادی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کی شادی کو 4 سال گزر چکے ہیں اور دونوں اداکاروں کی جوڑی کو فلم نگری کی کامیاب ترین شادی شدہ جوڑی مانا جاتا ہے جب کہ گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں کی جوڑی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس کی بالی ووڈ کی بیبو نے تردید یا تصدیق سے انکار کردیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے پہلی بار اپنے حاملہ ہونے کی خبروں پر لب کشائی کی ہے لیکن کسی بھی طرح اس خبر کی تردید یا تصدیق سے انکار کرتے ہوئے ٹال مٹول سے کام لیا ہے جب کہ اداکارہ کا اپنے انٹرویو میں کہا کہ اپنے حاملہ ہونے کی خبریں پھیلانے پر برا نہیں مناتی کیوں کہ میں ہمیشہ سے ماں بننے کی خواہش مند ہوں اسی لیے ان افواہوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا تاہم اپنے حاملہ ہونے کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتی کیوں کہ صحیح وقت آنے پر سب کو پتہ چل جائے گا۔ کرینہ کپور نے کہا کہ شادی کے بعد بھی فلم نگری کا حصہ ہوں اسی لیے بچے کے بعد بھی میرے کام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور فلموں میں کام جاری رکھوں گی۔

واضح رہے کہ ان دنوں اداکارہ کرینہ کپور خان تقریبات میں شلوار قمیض پہنے نظر آتی ہیں جہاں وہ اپنے آپ کو دوپٹے سے ڈھانپ کر رکھتی ہیں جس سے ان خبروں کو مزید تقویت ملتی ہے کہ کرینہ کپور ماں بننے والی ہیں۔

Share this article

Leave a comment