Friday, 29 November 2024


پیمرا کا چینلز کو معافی مانگنے کا حکم

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے رمضان نشریات کے دوران حمزہ علی عباسی اورشبیرابو طالب کی جانب سے حساس موضوع پر گفتگو کرنے پر 2 نجی ٹی وی چینلز کو معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی جانب سے جاری پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کی نشریات میں حساس معاملات پر غیر پیشہ وارانہ اورغیر ذمہ دارانہ گفتگو کرنے پر دونوں نجی ٹی وی چینلز فوری طور پر معافی نشر کریں جب کہ دونوں ٹی وی چینلز کی انتظامیہ نے پیمرا کو یقین دہائی کرائی ہے کہ کہ وہ جلد ہی معافی نشر کریں گے۔ پیمرا کا کہنا تھا کہ معافی نشر کرنے کے بعد حمزہ علی عباسی،شبیر ابوطالب اورمولانا کوکب نورانی اوکاڑوی پر عائد پابندی ختم ہوجائے گی اورٹی وی پروگرام میں شرکت کرسکیں گے۔ پیمرا شکایات کونسل سندھ کا آج ٹی وی اور ٹی وی ون کو فوراً معافی نشر کرنے کا حکم

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پیمرا نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مختلف چینلز پرد کھائی جانے والی رمضان نشریات کے حوالے سے اسے شکایات موصول ہورہی ہیں جس میں رمضان المبار ک کے مہینے کا تقدس پامال کرنے، متنازعہ ، فرقہ وارانہ اور متشدد گفتگو کے نشر ہونے پر سخت غم وغصے کااظہار کیا گیا جس کے بعد ناظرین کی دل آزاری اور شکایات کے پیش نظر دو نجی ٹی وی کے اینکرز حمزہ علی عباسی اور شبیر ابوطالب پر رمضان نشریات کی میزبانی کرنے پابندی لگادی گئی ہے۔

Share this article

Leave a comment