Friday, 29 November 2024


سلو میاں کا نیا ہیئراسٹائل بھی مقبول

ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جب کہ دبنگ خان نوجوانوں میں انتہائی مقبول ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے لائف اسٹائل نوجوانوں میں مقبول ہوجاتے ہیں جس کے بعد اب ایک اور ہیئر اسٹائل نوجوانوں میں مقبول ہوگیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تیرے نام‘‘ کا ہیئر اسٹائل نوجوانوں میں اس قدر مقبول ہوگیا تھا کہ ہر نوجوان نے رادھے ب کے بالوں کا اسٹائل اپنا رکھا تھا لیکن 13 سال بعد سلو میاں نے ایک بار پھر نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا ہے جس نے نوجوانوں میں بے انتہا مقبولیت حاصل کرلی ہے اور نوجوان بڑی تعداد میں سلو میاں کے نئے ہیر اسٹائل کے دیوانے ہوگئے ہیں جب کہ سلمان خان نے نیا روپ اپنی نئی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے لیے اپنایا ہے جو فلم کی شوٹنگ سے پہلے ہی مقبول پوگیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ اگلے ماہ عید الفطر کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں ان کے مدمقابل انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Share this article

Leave a comment