Friday, 29 November 2024


بلاول بھٹو پاکستان کا مستقبل ؟؟

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید پیپلزسیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتےہوئےکہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مستقبل اور آئندہ کے وزیراعظم ہیں ،ان کے آزادکشمیر جلسوں نے وفاقی وزراء کو حواس باختہ کردیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی کا گراف گرا نہیں اور21جولائی کو حیران کن نتائج دینگے ،مخالفین کا پراپیگنڈا جلد دم توڑجائے گا۔ ان کامزیدد کہنا تھا کہ وفاقی وزرا نے آزادکشمیر میں گلگت بلتستان جیسا ڈرامہ اسٹیج کرنے کے جو منصوبے بنائے تھے وہ سب ناکام ہوگئے آزادکشمیر کے عوام نے ثابت کردیا کہ ان کے ضمیروں کو خریدا نہیں جاسکتا،وفاقی وزراء کی سیاسی یلغارکا راستہ روکیں گے اور انہیں تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں افرا تفری پیدا نہیں کرنے دیں گے ،بیرسٹر سلطان محمودکی سیاست فوٹو سیشن تک محدود ہے جو جلد زمین پر آجائیں گے ، یہ انتخابات بہت اہمیت کے حامل ہیں ، یہ انتخابات فوج کی نگرانی میں ہوں گے دھونس ودھاندلی کے ذریعے عوام کا حق رائے دہی چرانے والے اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔ اس موقع پر مشیر حکومت شوکت راجہ،مشیر وزیراعظم راجہ نیاز خان، وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری عامر ذیشان جرال، پیپلزپارٹی سٹی کے صدر غلام رسول عوامی اور سیکرٹری جنرل چوہدری فرید انور ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی طاقت سے پیپلزپارٹی بہت بڑی قوت بن چکی ہے منفی گٹھ جوڑ ،الزام تراشیوں اور سازشوں کے ذریعے پیپلزپارٹی کا راستہ نہیں روکا جاسکتا،پیپلزپارٹی دوبارہ حکومت بنا کردکھائے گی،اقتدار کے لئے بلند بانگ دعوے کرنے والے اور ہوائی پیکیج کا اعلان کرنے والے پیپلزپارٹی کی کامیابی کا راستہ نہیں روک سکتے ،خدمت خلق ہمارا مشن ہے جب تک زندہ ہیں یہ مشن جاری رہے گا۔

Share this article

Leave a comment