Friday, 29 November 2024


کرپٹ اشرافیہ کے مستقبل ایوانوں میں نہیں جیل میں ہونا چاہیئے

ایمزٹی وی(لاہور)جماعت اسلامی کا کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ اپنی منزل کراچی کی جانب رواں دواں ہے۔ لاہور اسٹیشن سےکارکنوں کی بڑی تعداد نے پرجوش انداز میں ٹرین مارچ کے شرکاء کو رخصت کیا۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپٹ اشرافیہ کو اقتدارکے ایوانوں میں نہیں جیل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔

کرپشن سے پاک پاکستان کے نعرے کے ساتھ گزشتہ روز پشاور سے شروع ہونے والے جماعت اسلامی کے ٹرین مارچ کے شرکاء رات لاہور میں پڑائو ڈالنے کے بعد صبح دوبارہ اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ ہوئے۔

لاہورریلوے اسٹیشن پرجماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے کرپشن کے خلاف اپنے قائد کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے شرکاء کو رخصت کیا۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مارچ کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ کرپٹ اشرافیہ کو اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ ٹرین مارچ کراچی جا سکتا ہے تو اس کا رخ اسلام آباد کی جانب بھی ہوسکتا ہے۔۔

ٹرین مارچ کوٹ لکھپت، رائے ونڈ، کوٹ رادھا کشن اسٹیشنز سے ہوتے ہوئے اوکاڑہ پہنچا۔ کوٹ رادھا کشن اسٹیشن پر رش اور دھکم پیل کے باعث امیرجماعت اسلامی زخمی ہوگئے ان کے پائوں پر چوٹ آئی

Share this article

Leave a comment