ایمز ٹی وی(صحت)غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سحری کے اوقات میں دودھ سے بنی چیزوں کے استعمال سے روزہ داروں کو دن بھر پیاس کا احساس نہیں ہوتا، سحری میں دودھ میں پانی ملا کے پی لیں تو اس سے بھی آپ کو سارا دن پیاس نہیں لگے گی، اس کے علاوہ آپ سحری میں تخم بالنگا کا استعمال کریں کریں گے تو اس سے بھی آپ کو پیاس نہیں لگے گی۔ دودھ میں تخم بالنگا جو کئی فوائد سے مالامال ہے، اس میں دودھ کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ کیلشیئم موجود ہوتا ہے،اس میں نارنجی کے مقابلے میں سات گنازیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے، تخم بالنگا کو دودھ کے ساتھ استعمال کرکے بھی قوت حاصل کرنے اور پیاس کی شکایت سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے۔ تخم بالنگا پوٹاشیئم اور اومیگا 3سے بھرپورہے اور آرتھرائیٹس کے درد میں بھی آرام دیتا ہے، جب کہ نیند کو بہتر بنانے میں معاون ہے، طبی ماہرین کے مطابق یہ مختلف قسم کے سرطان سے حفاظت کرتا ہے، جب کہ خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں لاتا ہے اور آنتوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آپ تخم بالنگا کا استعمال دودھ کے ساتھ کرسکتے ہیں ،ایک گلاس دودھ میں تخم بالنگا شامل کریں اور سحری کے وقت یہ دودھ پی لیں ۔ اس مشروب کا استعمال آپ افطار پر بھی کرسکتے ہیں، کیونکہ یہ مشروب آپ کو انرجی فراہم کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
Leave a comment