ایمز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ)بھارتی میڈیا کے مطابق سپراسٹار سنجے دت کی 1993کے بم دھماکوں کے کیس میں جیل سے رہائی کے بعد ان کی بالی ووڈ میں واپسی کے لیے بنائی جانیوالی پہلی فلم کی شوٹنگ التوا کا شکارہوگئی ہے اور کہا جارہاہے کہ فلم کے ہدایتکار سدھارتھ آنند فلم کے اسکرپٹ پر مزید کام کرنے کے علاوہ سنجے دت کے مقابل ہیروئن بھی تلاش کررہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں گنیش جوہر جو فلم کے پروڈیوس ہیں کا کہناہے کہ سدھارتھ آنند ابھی تک اسکرپٹ پر کام کررہیں جب کہ ہمیں سنجے دت کے ساتھ بطور ہیروئن ایک نئے چہرے کی تلاش ہے تاہم سنجے کو بالی ووڈ میں واپس لانے کا پروگرام ملتوی نہیں کیا بلکہ اس میں تھوڑی سی تاخیر ہوگئی ہے اور فلم کی شوٹنگز رواں برس کے آخر تک شروع کردی جائیں گی ۔
سنجے دت کی بالی ووڈ میں واپسی کے لیے فلم التواکاشکار
- 30/06/2016
- K2_CATEGORY انٹر ٹینمنٹ
- 1706 K2_VIEWS
Leave a comment