Friday, 29 November 2024


پانی کی سطح دو لاکھ 23 ہزار کیوسک سے زائد، عوام حفاظتی انتظام کرلیں

ایمز ٹی وی (گدو) سکھر بیراج پر پانی کی سطح دو لاکھ 23 ہزار کیوسک سے زائد ، سیلابی ریلا پنو عاقل ، رضا گوٹھ اور الف کچے کے علاقے میں داخل. دریائے سندھ میں گدو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔ سکھر بیراج پر پانی کی سطح دو لاکھ 23 ہزار کیوسک سے تجاوز کر چکی ہے ۔ گدو بیراج پر پانی کی بالائی سطح تین لاکھ 25 ہزار کیوسک سے زیادہ ہے جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی سطح دو لاکھ 23 ہزار کیوسک سے تجاوز کر چکی ہے ۔ سیلابی ریلا پنو عاقل ، رضا گوٹھ اور الف کچے سمیت ضلع بھر کے کچے کے علاقوں میں پانی داخل ہو گیا ہے جس سے سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی بھی زیر آب آچکی ہے ۔ ایسی ہی صورتحال گڈو بیراج کے اطراف اور کشمور کے کچے علاقوں میں بھی نظر آ رہی ہے جہاں سیلابی پانی داخل ہو رہا ہے ۔

Share this article

Leave a comment