Friday, 29 November 2024


یوٹیلٹی اسٹورز پراشیا کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

ایمزٹی وی(بزنس)وزیراعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پریوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف دالوں اور گھی /آئل کے علاوہ مختلف برانڈز کی اشیا کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ دال چنا، دال مونگ، ماش دھلی ہوئی، دال مسور، سفید چنا، کالاچنا، یوٹیلٹی گھی، یوٹیلٹی آئل مارکیٹ سے سستے داموں دستیاب ہوں گے۔ ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کی سہولت کیلیے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے پونے 2 ارب کی خصوصی سبسڈی کا اعلان کیا تھا جو کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سید گلزار حسین شاہ اور ملازمین کی انتھک محنت اور کوششوں سے عوام تک کامیابی سے پہنچا دی گئی۔ جس کی وجہ سے سیل میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا، رمضان کے بعد بھی وزیر اعظم کے خصوصی احکام کی وجہ سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاکی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کی وجہ سے یوٹیلٹی اسٹورزپر دال چنا فی کلو 120روپے، دال مونگ دھلی ہوئی فی کلو145روپے، ماش دھلی ہوئی 260 روپے فی کلو، دال مسور فی کلو 142روپے، سفید چنا فی کلو 115 روپے، کالا چنا فی کلو 110روپے، یوٹیلٹی گھی فی کلو 112روپے جبکہ یوٹیلٹی آئل 120روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ مختلف برانڈز کی 150سے زائد اشیا کی قیمتوںمیں بھی کمی کی گئی ہیں جس میں وائٹل چائے، ہلال فوڈز کے مشروبات، قرشی انڈسٹریز کے مشروبات، سکس بی فوڈز کے مشروبات، مونڈلیزے پاکستان کے مشروبات، شنگریلا فوڈز اور کولگیٹ پامالیوکی پروڈکٹ شامل ہیں جس سے ملک کے غریب عوام کو بھرپور فائدہ پہنچے گا۔

Share this article

Leave a comment