Friday, 29 November 2024


انگوروں کا گچھا 11 ہزار ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت

ایمزٹی وی(صحت)جاپان کی ایک سپر مارکیٹ کے مالک نے 30 انگوروں کا ایک گچھا 11 ہزار ڈالر میں خریدا یعنی ایک انگور کی قیمت 360 ڈالر ہوئی۔ یہ انگور روبی رومنز ہیں۔ جاپان میں پھلوں کی قیمت زیادہ ہوتی ہے اور پھل سماجی درجے کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔ جاپانی لوگ مہنگا پھل خریدتے ہیں اور زیادہ تر کسی کو تحفہ دینے کے لیے خریدتے ہیں۔ پچھلے سال دو خربوزے 12 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئے تھے۔

Share this article

Leave a comment