Friday, 29 November 2024


پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں ہے،شاہد آفریدی

ایمزٹی وی (کھیل) ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان آل راونڈر شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ معذرت کے ساتھ پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں ہے. تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے انٹرویو میں کہا کہ معذرت کے ساتھ پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ خواتین مردوں سے زیادہ مشکل حالات میں کرکٹ کھیل رہی ہیں. اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے پاس سینٹرل کنٹریکٹ ہے لہٰذا اگر وہ کچھ کہیں گے تو انھیں نوٹس مل جائے گا اس لیے وہ مناسب وقت پر بات کریں گے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ میں بہت کچھ ٹھیک ہونا ہے. شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ پر بات کرتے ہوئے کہا پہلے اُن کا ارادہ تھا کہ ایک اچھی ٹیم بنا کر ریٹائر ہوں لیکن ایسا نہیں ہو سکا پھر انھوں نے فیصلہ کیا کہ اگر موجودہ ٹیم کے کھلاڑی کھیل سکتے ہیں تو میں ان سے ابھی بھی بہتر ہوں. ان کا کہنا تھا میں کبھی بھی اپنے آپ کو ٹیم کے اوپر بوجھ رکھ کر کھیلا ہی نہیں ہوں مجھے اللہ تعالی نے بڑی عزت سے کھلایا ہے،عزت سے ہی کھیلوں گا اور عزت ہی سے کرکٹ چھوڑوں گا.واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان آل راونڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کپتانی اس لیے چھوڑ دی کیونکہ ایک کھلاڑی کی حیثیت سے میں ابھی بھی ان سے بہت بہتر ہوں.

Share this article

Leave a comment