ایمزٹی وی (حیدرآباد) مشاہیر پاکستان یادگارکونسل کے تحت فروغ کتب مہم کے سلسلے میں دی فلاور ہائی اسکول میں شہید حکیم محمد سعید میموریل لائبریری قائم کرنے اور اس کیلئے کتابیں فراہم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر عارف رزمی، چیف ایگزیکٹو سندھ گلوبل کنسلٹنٹ اطہر رضا چنہ اور سیکرٹری جنرل کونسل محمد عمران اسحاق نے شرکت کی۔ اس موقع پر اطہر رضا چنہ نے کہا کہ جس معاشرے میں کتاب کی محبت اور مطالعہ کا رجحان ختم ہوجائے گا وہ معاشرہ زوال پذیر ہوگا، لہٰذا ہمیں ترقی یافتہ ہونے کیلئے مطالعہ کے رجحان کو بڑھانا ہوگا ۔
ترقی یافتہ ہونے کے لیے مطالعہ کے رجحان کو بڑھانا ہوگا، اطہررضا
- 01/12/2014
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 1926 K2_VIEWS
Leave a comment