Friday, 29 November 2024

معروف امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس باکسنگ ایونٹ کے دوران ڈاؤن ہوگیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس پرگزشتہ روز مائیک ٹائسن اور جیک پال کے درمیان ہونے والے باکسنگ کے لائیو ایونٹ کے دوران نیٹ فلکس اسٹریمنگ کے مسائل کا شکار ہوگیا جس سے صارفین تشویش میں پڑگئے۔

آرلنگٹن، ٹیکساس کے اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے سے پہلے ہی صارفین نے ویڈیو کے معیار میں خرابی، پکسلز پھٹنے، اسٹریمنگ رکنے اور حتیٰ کہ ایپ کے کریش ہونے کی شکایت کی۔

صرف امریکہ میں ہی نیٹ فلکس کے ڈاؤن ہونے کی 80 ہزار سے زائد رپورٹس ریکارڈ کی گئیں جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی ہیش ٹیک نیٹ فلکس کریش ٹرینڈ کرنے لگا۔

ویب سائٹ ٹریکنگ پلیٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے شام 8 بجے مقامی وقت پر نیٹ فلکس کی ویب سائٹ پر مسائل کی رپورٹ میں اضافے کی اطلاع دی جو رات 9:30 بجے 88,700 شکایات تک پہنچ گئیں۔

ایکس پر صارفین نے باکسنگ میچ کے دوران ویڈیوز کی خرابی سے متعلق ’جی آئی ایف‘ اور تصاویر شیئر کیں جس پر طنزیہ تبصرے بھی کئے گئے اور اسٹریمنگ ویب سائٹ پر شدید تنقید کیا گئی۔

رات 11 بجے کے بعد شروع ہونے والے باکسنگ کے مرکزی مقابلے کے دوران بھی اسٹریمنگ میں مسائل کی اطلاعات موصول ہوئیں، لیکن یہ ابتدائی شکایات کے مقابلے میں کم تھیں۔ نیٹ فلکس کے ترجمان نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ 58 سالہ باکسر مائیک ٹائسن، جو سابق ہیوی ویٹ چیمپئن اور باکسنگ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں، کا مقابلہ 27 سالہ جیک پال سے ہوا، جو یوٹیوبر سے باکسر بننے کا سفر طے کر چکے ہیں۔ اس بڑے مقابلے کیلئے مداح پرجوش تھے اور ہزاروں افراد بیک وقت یہ مقابلہ نیٹ فلکس پر دیکھ رہے تھے جب انہیں اسٹریمنگ میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

واشنگٹن: باکسنگ اور مارشل آرٹ کے کھلاڑی تربیت کے دوران بھوسے بھرے بیگ کو مکے مارتے ہیں لیکن اب ایک تربیتی روبوٹ پلٹ کر ان پر وار بھی کرسکتا ہے۔

اس روبوٹ کو مارشل آرٹ کے مشہور کھلاڑی برینٹ ورڈائلیز نے تیار کیا ہے۔ ایک کھلاڑی کے ساتھ مشق کرتے ہوئے ان کی کلائی پر شدید چوٹ آئی جس کے بعد انہوں نے ورزشی تربیت کرانے والے روبوٹ پر کام شروع کردیا اور تربیت میں مدد فراہم کرنے والا قدَ آدم آلہ بنایا ہے

اس روبوٹ کی اونچائی 12 انچ ہے جسے دیوار پر نصب کیا جاسکتا ہے روبوٹ کی اونچائی کوکم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔ بجلی دینے پر اس فوم والے ڈنڈے کھلاڑی پر وار کرتے ہیں۔ فوم والےبازو 64 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے حرکت کرتے ہیں جبکہ کھلاڑی روبوٹ کے سر اور دھڑ نما حصے پر مکے بازی کرسکتا ہے۔

ساڑھے چار انچ کی ٹچ اسکرین کی بدولت تین مختلف تربیتی انداز (ٹریننگ موڈ) کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح شدت کے تین درجے بھی اختیار کئے جاسکتے ہیں۔ اس دوران اسکرین پر ہر راؤنڈ، مکوں کی بارش اور دیگر کارکردگی دیکھی جاسکتی ہے۔ اسکرین کا نظام آرام اور وقفے کو بھی مدِ نظر رکھتا ہے۔

فی الحال آر ایکس ٹی ون کو کک اسٹارٹر مہم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ تاہم اس کی قیمت 699 ڈالر سے شروع ہورہی ہے۔


ٹوکیو اولمپک گیمزکے لیے ایشیا اوشیانا سے اولمپک باکسنگ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے تینوں باکسرز ہارگئے۔
اردن کے شہرعمان میں منعقدہ کوالیفائنگ مقابلوں میں محمود الحسن کو 75کلوگرام میں چینی باکسر نے مات دی، 52 کلو گرام میں سید محمد آصف انڈونیشیا کے باکسر سے ہارگئے جبکہ 69کلوگرام میں گل زیب کوچینی حریف نے زیر کرلیا۔
ان پری اولمپک باکسنگ مقابلوں میں مجموعی طورپرمینزکیٹیگری کے8 درجات میں41 باکسر جبکہ ویمن کیٹیگری کے 5 درجات میں 22باکسرز ٹوکیواولمپک کے لیے ٹکٹ حاصل کرپائیں گے۔
پاکستانی باکسرزکی ناکامی کے بعد اولمپک میں رسائی کاآخری موقع 13سے 24 مئی کو فرانس کے شہر پیرس میں شیڈول ورلڈ اولمپک کوالیفائنگ باکسنگ ٹورنامنٹ ہے۔پاکستان نے آخری مرتبہ 2004کے ایتھنزاولمپک گیمزکے باکسنگ مقابلوں میں رسائی پائی تھی، اس میں5 قومی باکسرز شریک ہوئے تھے۔

انیس سو اکہترکی جنگ میں واہگہ اٹاری سیکٹرکے محاذ پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے بنکر میں نہتا گھس کر بھارتی فوجی کوجہنم واصل کرکے جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے بہادر سپوت لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکی شہادت کوآج اڑتالیس برس بیت گئے

لانس نائیک محمد محفوظ شہید پچیس اکتوبرانیس سو چوالیس کو پنڈملکاں میں پیدا ہوئے اور اپنی اٹھارویں سالگرہ کے دن پچیس اکتوبرانیس سو باسٹھ کوبری فوج میں شامل ہوئے، وہ انیس سو اکہترکی جنگ کے وقت واہگہ اٹاری سیکٹر میں تعینات تھے۔

سولہ دسمبرانیس سو اکہترکوجب جنگ بندی کا اعلان ہوا توپاک فوج نے اپنی کارروائیوں کو بندکردیا، دشمن نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا اورپل کنجری کا جوعلاقہ پاک فوج کے قبضے میں آچکا تھا واپس لینے کے لیے سترہ اور اٹھارہ دسمبرکی درمیانی شب زبردست حملہ کر دیا-

پاک فوج میں لانس نائیک محمد محفوظ کی پلاٹون نمبرتین ہراول دستے کے طورپرسب سے آگے تھی چنانچہ اسے خود کارہتھیاروں کا سامنا کرنا پڑا، محفوظ شہید نے بڑی شجاعت اور دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کی گولہ باری سے شدیدزخمی ہونے کے باوجود غیر مسلح حالت میں دشمن کے بنکرمیں گھس کرہندوستانی فوجی کودبوچ لیااورسترہ دسمبرکو ایسی حالت میں جام شہادت نوش کیاکہ مرنے کے بعد بھی دشمن کی گردن انکے ہاتھوں کے آہنی شکنجے میں تھی۔اس تمام معرکے کے دوران دشمن کی 3 سکھ لائٹ انفنٹری کے کمانڈنگ آفیسر کرنل پوری جوکہ اگلے مورچے میں تھا اور محفوظ کی تمام بہادری کی کاروائی دیکھ چکا تھا فائر بندی کے بعد جب شہداء کی لاشیں اٹھائی جا رہی تھیں تو دشمن لانس نائیک محمد محفوظ کا جسد ِمبارک خود اُٹھا کر لائے اور کمانڈنگ آفیسر نے محفوظ کی بہادری کا اعتراف ان الفاظ میں کیا کہ ’’میں نے اپنی تمام سروس کے دوران اتنا بہادر جوان کبھی نہیں دیکھااگر یہ انڈین آرمی کا جوان ہوتا تو آج میں اس بہادر جوان کو انڈین آرمی کے سب سے اعلی فوجی اعزاز کیلیئے پیش کرتا-‘‘

محمد محفوظ شہید ؒ مڈل ویٹ باکسنگ کے چمپیئن تھے۔باکسنگ میں مہارت کیوجہ سے آپکے ساتھی آپکو پاکستانی محمد علی کے نام سے پکارتے تھے

اس بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکواعلیٰ ترین فوجی اعزاز ’’ نشان حیدر’’ سے نوازا، لانس نائیک محمد محفوظ شہیدؒ کو نشان حیدر کا اعزاز 23 مارچ 1972ء کو ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی باوقار تقریب میں انکے والدگرامی مہربان خان نے حاصل کیا۔وہ محفوظ آباد کے مقام پرآسودۂ خاک ہیں-

 

ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان رواں سال21 اپریل کو لیور پول کے ایکو ایرنا میں مقابلہ کرینگے۔ان کے حریف باکسر کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔
اکتیس سالہ عامر خان نے مئی 2016ءمیں ڈبلیو بی سی مڈل ویٹ ٹائٹل مقابلے میں مینی پکائیو کے خلاف ناک آﺅٹ ہو گئے تھے۔ پروموٹر ہیرن کا کہنا ہے کہ ہمار امقصد زیادہ سے زیادہ بڑے باکسرز کیخلاف مقابلہ کرنا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) نامور باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے انتھنی جوشوا کو بھیجے جانے والے پیغامات اور عامر خان کو دھوکا دینے کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میرا انتھنی جوشواسے کوئی تعلق نہیں ،سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے جاری ڈرامے کیلئے معافی چاہتی ہوں۔ ایک ہفتے قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق دینے کی خبر نے ملکی اور بین الاقوامی میڈیا میں ہلچل مچادی تھی، دونوں کی علیحدگی کی خبروں نے پاکستان اور پاکستان سے باہر مقیم عامر کے مداحوں کو سخت تشویش میں مبتلا کردیا تھا، جب کہ گھریلو معاملات کو سوشل میڈیا پراچھالنے پر بھی انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا

عامر خان نے اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ فریال کے بین الاقوامی باکسر انتھنی جوشوا کے ساتھ تعلقات ہیں وہ کافی عرصے سے مجھے دھوکا دے رہی تھیں یہی وجہ ہے کہ میں نے فریال سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فریال نے ابھی تک اپنے اور انتھنی جوشوا کے درمیان تعلقات کی خبروں پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی لیکن ٹویٹر پر انہوں نے اپنے اور اینتھنی کے درمیان رشتے کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں انتھنی جوشوا سے کبھی نہیں ملی، معلوم نہیں کس نے میری اور اینتھنی کی تصاویر عامر کو بھیجیں لیکن وہ سب جھوٹ ہے عامر نے ان اسکرین شاٹس پر بنا سوچے سمجھے یقین کرلیا،میرا اینتھنی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ فریال نے مزید لکھا کہ یہ سب جو ہورہا ہےایک غلط فہمی کے سوااور کچھ نہیں ہے،انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی اور عامر کی لڑائی پر صارفین سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ زندگی میں آگے بڑھا جائے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسرعامر خان بھارت میں باکسنگ لیگ کرائیں گے۔ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان بھارت میں پروفیشنل باکسنگ لیگ منعقد کریں گے، سپر لیگ کے نام سے یہ ایونٹ 7 جولائی سے 12 اگست تک منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ عامرخان رمضان کے بعد رنگ میں بھی اتریں گے باکسر عامر خان یہ لیگ آئیبا پروباکسنگ کی شراکت سے منعقد کررہے ہیں، برطانوی بزنس مین بل ڈوسانج ایس بی ایل کے بانی چیف ایگزیکٹیو ہوں گے۔

 

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) باکسنگ کے بادشاہ محمد علی کو خراج تحسین کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور نیویارک کی ویسٹ تھری اسٹریٹ کا نام ’ محمد علی وے ‘ رکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے لیجنڈ باکسر محمد علی کے دنیا بھر میں موجود مداح انہیں طرح طرھ سے خراج تحسین پیش کرہے ہیں ۔ اس سلسلے میں نیو یارک کی مشہور اسٹریٹ کا نام بھی محمد علی کے نام پر رکھ دیا گیا ، نیو یارک میڈیسن اسکوائر گارڈن کتے باہر ویسٹ تھرٹی اب تھری اسٹریٹ اب محمد علی وے کہلائے گی ۔ نیویارک کے میئر بل ڈے بلاسیو نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج محمد علی جیسے عظیم باکسر کو شہر کے دل میں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ۔ اس اسٹریٹ کے قریب واقع ایم ایس جی ارینا میں برسوں قبل محمد علی ایک یادگار فائٹ کا انعقاد ہوا تھا اور ان کی وفات پر اب اس اسٹریٹ کا نام باکسر کے نام پر رککھ کر ان کے مداحوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایمزٹی وی(کھیل) عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، لیجنڈ باکسر محمد علی کلے سانس کے عارضے میں مبتلاہیں، ڈاکٹروں نے محمد علی کلے کی صحت کیلئے اگلے چند گھنٹے اہم قرار دیئے ہیں۔ سابق امریکی باکسر محمد علی کو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا، محمد علی پارکس سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ محمد علی کوسانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا وہ امریکی شہرفینکس کےاسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق ان کی تدفین ان کے آبائی شہر کینٹگی کے لوئی ویلے میں ہوگی۔ محمد علی جنوری 1942 میں پیدا ہوئے، محمد علی کا نام کیشیئس مارسیلس کلے جونیئر تھا، انھوں نے 1964 میں اسلام قبول کیا، جس کے بعد ان کا نام محمد علی رکھا گیا۔ ابھوں نے 12سال کی عمر میں باکسنگ شروع کی اور تین مرتبہ باکسنگ کے عالمی چیمپیئن رہے، پہلی مرتبہ 1964 میں باکسنگ کے عالمی چیمپیئن بنے ، محمد علی 1974اور 1978میں بھی چیمپئن بنے۔ لیجنڈ باکسرنے 1960 میں روم اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا، محمد علی کے نام کے ساتھ ’گریٹیسٹ‘ یعنی عظیم ترین لگایا جاتا ہے انھوں نے 61 مقابلوں میں 56 مقابلے جیتے۔ محمد علی کو پہلی انٹرنیشنل فتح 1960 میں ملی، جس کے بعد وہ امریکا کے ہیرو کہلانے لگے۔ ویت نام جنگ کے دوران محمد علی نے امریکی فوج میں شامل ہونے کے عہد نامے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انھیں ان کے اعزاز سے محروم کرکے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، بعد ازاں سپریم کورٹ نے عوامی احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد علی کو سزا سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔ محمد علی نے انیس سو چوراسی میں پارکنسنز کی تشخیص کے بعد باکسنگ چھوڑ دی تھی، محمد علی کی بیٹی لیلیٰ نے بھی باکسنگ میں نام بنایا۔ محمد علی گزشتہ برس پیشاب کی نلی میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے تھے جبکہ اس سے قبل 2014 میں بھی نمونیے کے باعث ہسپتال میں داخل رہے۔ یاد رہے کہ امریکہ کی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد علی پہلے کیسیئس کلے کے نام سے جانے جاتے تھے لیکن سونی لسٹن کے خلاف 25 فروری سنہ 1954 کو ہونے والے اہم مقابلے کے اگلے ہی دن انھوں نے اعلان کیا کہ وہ اسلام قبول کر رہے ہیں اور اپنا نام بدل کر محمد علی رکھ رہے ہیں۔

ایمزٹی وی(کھیل) تین روزہ دورے پر آئے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے کہا ہے کہ 6 جون کو اسلام آباد میں میرے نام سے منسوب باکسنگ اکیڈمی کا قیام خواب کی تعبیرہے، میری خواہش ہے کہ مستقبل میں پاکستان سے بھی عالمی چیمپئن سامنے آئیں،
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عامر خان نے کہا کہ اسلام آباد میں عامرخان باکسنگ اکیڈمی کا قیام خوش آئند ہے، میری خواہش ہے کہ اسلام آباد کے بعد کراچی اورلاہور میں بھی اسی طرز کی باکسنگ اکیڈمیز کا قیام عمل میں آئے، میں رہتا انگلینڈ میں ہوں لیکن میرا دل پاکستانیوں کے لیے دھڑکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان اوراہل پاکستان کی خدمت کا خواہ ہوں، مجھے ہمیشہ یہاں بہت پیار اور محبت ملی جس کے لیے میں بے انتہا شکرگزار ہوں۔ عالمی شہرت یافتہ باکسر نے کہا کہ جمعرات کو اپنی نوعیت کے منفرد انٹرنیشنل باکسنگ مقابلے تھر کے مستحق لوگوں کے لیے 2کنویں لگوانے کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم کا حصہ ہیں، مخیر شخصیات اور اداروں کو اس کار خیر میں آگے آنا چاہیے، باکسنگ مقابلوں میں عامر کے ساتھ دیگر7 انٹرنیشنل باکسرز ایکشن میں دکھائی دیں گے جن میں عامر کے بھائی ہارون ، تاصیف خان ، گلیگر ڈائل، جوڈی میکل، اسٹورٹ میڈوکس، فرانسز پیٹر ڈگلس کروزاور فل ٹائونلے بھی شامل ہیں، ان مقابلوں کو برطانوی اور آئرش باکسنگ اتھارٹی ( بی آئی بی اے ) کی بھی تائید حاصل ہے۔

Page 1 of 2