Friday, 29 November 2024

اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہےجسے روکنے کی ضرورت ہے

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےسخت اقدامات تجویز کرتے ہوئے بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی کی سفارش کی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ بیماری میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے لہذا زیادہ خطرے والے علاقوں میں پابندیاں بڑھائی جائیں۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پیشگی شروع کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی تاہم 16 نومبر کو وفاقی وزیر تعلیم این سی او سی میں صوبائی وزرائے تعلیم کے ساتھ ملاقات کریں گے، مشاورتی مباحثے کے بعد سفارشات صوبوں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

بین الصوبائی وزرا ءتعلیم کانفرنس کاخصوصی اجلاس 

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث این سی او سی نے ایک بار پھر ملک میں بڑے اجتماعات پر پابندی کی تجویز دی ہے، ملک میں تیزی سے بڑھتے کورونا کے مثبت کیسز کے باعث زندگیاں بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سرکاری اور پرائیویٹ پرائمری اسکولوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بچوں نے وزیر سے بات چیت میں اسکول واپس آنے پر خوشی کا بھرپور اظہار کیا ۔
وفاقی وزیر تعلیم نےبچوں کی حفاظت کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا
وفاقی وزیر نے پرائمری کلاسز کے بچوں کوا سکول واپس آنے پر خوش آمدید کہا ۔احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا ۔

Image

جبکہ دوسری جانب وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان نے بھی پرائمری سکولوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا ۔

Image

 

کراچی: حکومت کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے اعلان اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات کے باعث ذخیرہ اندوز پریشان ہوگئے ہیں۔

ذخیرہ اندوزوں ممکنہ کارروائی کے خطرے کے پیش نظرذخیرہ شدہ چینی کے ذخائر کو مارکیٹ میں سپلائی کرنا شروع کردیا ہے، جو تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں پربھی اثرانداز ہوئی ہیں، آج ملک کی سب سے بڑی اجناس کی تھوک مارکیٹ جوڑیا بازار میں فی 100 کلوگرام چینی کی بوری کی قیمت 200 روپے کی کمی سے 7ہزار300روپے پر آگئی ہے جو اس سے قبل 7ہزار 500روپے میں فروخت کی جارہی تھی تاہم خوردہ سطح پر اب بھی 79 تا80 روپے فی کلو گرام کے حساب چینی فروخت کی جارہی ہے۔

تھوک مارکیٹ میں بدھ کو چینی کی فی کلو گرام قیمت میں 2روپے کی کمی واقع ہونے سے توقع ہے کہ ریٹیلرز کی جانب سے بھی جمعرات کو فی کلوگرام چینی کی قیمت میں 2 تا 3روپے کی کمی واقع ہو اور فی کلوگرام چینی کی قیمت گھٹ کر 77 تا78 روپے کی سطح پرآجائے گی۔

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اشیائے خورو نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔
 
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائس کنٹرول مکنیزم کی تیاری کے لیے چاروں وزرائے اعلیٰ کا اجلاس جمعے کو طلب کیا جائے گا۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کی تیاری کے لیے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی شروع کردی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا آج سے آغاز کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نئے ووٹرزکی رجسٹریشن گھرگھر تصدیقی مہم کے بعد ہوگی۔ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے پہلے مرحلے میں تصدیقی عمل کے بعد 73 لاکھ 60 ہزار 279 افراد کا نئے ووٹر کے طور پر اندراج کیا جائے گا۔ 9 لاکھ 23 ہزار 947 ووٹرز کو انتخابی فہرستوں سے خارج کیا جائے گا جن کے انتقال کا ریکارڈ یونین کونسلوں اور نادرا میں موجود ہے۔
پنجاب میں 41 لاکھ 13 ہزار 595 نئے ووٹرز، سندھ میں 14 لاکھ 54 ہزار 398، خیبر پختونخوا میں 10 لاکھ 15 ہزار 327، بلوچستان میں 4 لاکھ 52 ہزار 143، فاٹا میں 2 لاکھ 88 ہزار اور اسلام آباد میں 35 ہزار نئے ووٹرز رجسٹرکیے جائیں گے ۔ نئے رجسٹر ہونے والے ووٹرز میں 40 لاکھ 72 ہزار مرد اور 32 لاکھ 87 ہزار خواتین ووٹرز شامل ہوں گی۔
نئی رجسٹریشن کے بعد انتخابی فہرستوں میں درج ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوزکر جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں تمام انتخابی فہرستوں کو ہر ضلع کے مقرر کردہ ڈسپلے سینٹرز میں آویزاں کیا جائے گا۔ رائے دہندگان انتخابی فہرستوں کا جائزہ لیکر اندراج منتقلی اور درستگی کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت جون میں اپنی آئینی مدت پوری کرے گی جس کے بعد عبوری حکومت اقتدار سنبھالے گی اور 15 جولائی کو جنرل الیکشن کرائے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)جسٹس جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نجی میڈیکل کالجز میں اضافی فیسوں سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں اگر تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام نہ ہوا تو کیا اورنج لائن سمیت تمام پراجیکٹ روک دوں گا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نجی میڈیکل کالجز میں اضافی فیسوں کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ نجی میڈیکل کالجز کے مالکان اور چیف ایگزیکٹو افسران عدالت میں پیش ہوئے، ان کی جانب سے بیان حلفی اور اکاؤنٹ تفصیلات جمع کرائی گئیں۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تعلیم اورصحت پرسمجھوتہ نہیں، کوئی میڈیکل کالج اب رجسٹر نہیں ہوگا، آپ نے جو ابھی فیسیں وصول کی ہیں اگران میں پیسے زیادہ ہوئے تو واپس کرنے پڑیں گے، جو سرکاری ڈاکٹر اپنے پرائیویٹ کلینک چلا رہے ہیں وہ بند کروادیں گے، مجھے اب ایسے لوگ اکٹھے کرنے ہیں جوڈنڈے والے ہوں گے، ہم بندے لے جاکر کلینک بیٹھ جائیں گے، میں یہ ٹھیک کرکے رہوں گا، غریب کا بچہ ڈاکٹربننا چاہتا ہے لیکن وسائل نہیں۔
دوسری جانب لاہور سپریم کورٹ رجسٹری میں ہی لاہور کے اسپتالوں کی حالت زارپرازخود نوٹس کی سماعت ہوئی، عدالت کے حکم پرلاہور کے سرکاری اسپتالوں کے ایم ایس حاضر ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اسپتالوں کی صورتحال اچھی نہیں ہے، اسپتالوں کی مکمل حالت زار پر حلفیہ بیان کے ساتھ عدالت میں رپورٹیں جمع کروائیں جب کہ تمام اسپتالوں کا آڈٹ کے کے رپورٹ جمع کروائی جائے، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات کی موجودگی کی رپورٹ بھی جمع کروائیں تاہم نوٹس کا مقصد ایکشن لینا نہیں بلکہ اسپتالوں کی حالت زار کو بہتر کرنا ہوگا۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ سروسز اسپتال میں ایک وارڈ میں آپریشن کے دوران زخم پر ٹانکے لگانے والا آلہ نہیں تھا، ٹی وی چینلز پر اپنی مشہوری کے بجائے اسپتالوں کو ادویات فراہم کریں، پنجاب حکومت اپنی تشہیر پر کروڑ وں روپے اشتہارات کی مد میں لگا رہی ہے کیا صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اگر تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام نہ ہوا تو اورنج لائن سمیت تمام پراجیکٹ بند کردوں گا۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روزکراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس آج شام چار بجے محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس وزارت مذہبی امور اور صوبائی دارالحکومتوں اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسی حصے سے ربیع الثانی کے چاند کی رویت شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا یکم ربیع الثانی پرسوں 20 دسمبر بروز بدھ کو ہو گی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کی ختم نبوت سے متعلق شق 241 کو آئندہ سماعت تک معطل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں سنگل رکنی بنچ نے انتخابی اصلاحات بل کے ذریعے ختم نبوت سے متعلق شقوں میں ترمیم کے معاملے کی سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے انتخابی اصلاحات بل کے ذریعے ختم نبوت سے متعلق شقوں میں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ختم نبوت سے متعلق تمام شقوں اور حلف ناموں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد تمام فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق نمبر 241 کو آئندہ سماعت تک معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی الیکشن اصلاحات ایکٹ 2017 کو چیلنج کیا تھا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات کے بل 2017 کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی، بل میں اپوزیشن اور حکومت کی 40 سے زائد ترامیم شامل کی گئی، بل کی منظوری کے وقت تحریک انصاف کے ارکان نے اپنے مجوزہ نکات تسلیم نہ کیے جانے پر اجلاس سے واک آؤٹ کردیا تاہم اسمبلی میں بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)سائنس اور صنعت کے شعبے میں لوکل جامعات اور ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے حکومت پاکستان نے 276ملین روپے کی لاگت سے قا ئد اعظم یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار فزکس کی اپ گریڈیشن کے لیے ایک پروجیکٹ کی منظوری دی ہے۔
مذکورہ پراجیکٹ سال2022میں مکمل کیا جائے گا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق پراجیکٹ کی کل لاگت میں سے حکومت نے 100ملین روپے جاری کر دئیے۔ سلکان سٹرپ ٹریکراور میون سسٹم پر مشتمل پروجیکٹ قا ئد اعظم یونیورسٹی کے نیشنل سنٹر فار فزکس پر بنایا جائے گا۔ پاکستان اٹا مک انرجی کمیشن اور نیشنل سنٹر فار فزکس دونوں مل کر اس پروجیکٹ پر عمل درامد کرائیں گے۔ یہ پراجیکٹ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں بین الاقوامی معیار پرپورا ترنے کے لیے پاکستان میں قائم مختلف ریسرچ سنٹرز اور جامعات کے لیے راہ ہموار کرے گی۔ اس پروجیکٹ کی منظوری حال ہی میں منعقدہ سی ڈ ی ڈبلیو پی اجلاس میں دی گئی۔
پاکستان اٹا مک انرجی کمیشن اور نیشنل سنٹر فار فزکس کی طرف سے کے گئے نامزد ممبران اس پروجیکٹ کی مانیٹرنگ کریں گے۔ اس پروجیکٹ کی کوارڈینیشن کے لیے پی اے ای سی اور این سی پی کی طرف سے ڈائریکٹر بھی نامزد کی گئے ہیں۔ اور اس پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے مین پاور بھی پی اے ای سی اور این سی پی فراہم کرے گی۔ پروجیکٹ کی شروات کے بعد دونوں اداروں(پی اے ای سی اور این سی پی)کی طرف سے نامزد کیے گئے ہیڈز اپنی اپنی ڈومین میں پروجیکٹ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیں گے۔
گورنمنٹ یا پی اے ای سی کی طرف سے بنائے گئے اصولوں کے مطابق ، آلات کی خریداری کے لیے مشہورفرم سے بمقا یدہ ٹینڈر جاری کیے جاں گے۔ پھر مختص کی گئی کمیٹی کی طرف سے بولی لگانے والوں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اس پروجیکٹ پر ہونے و ا لے تمام اخراجات مبر فنائنس اپنے اپنے اداروں (پی اے ای سی اور این سی پی)کے ہیڈز کی منظوری کے بعد دیں گے۔ اس پروجیکٹ کی اپریشن اور بحالی کی ذ ماداری پاکستان اٹا مک انرجی کمیشن اور نیشنل سنٹر فار فزکس دونوں مل کر ادا کریں گے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اس پراجیکٹ کے مکمل ہونے کا عرصہ پانچ سال ہے اور 2022 میں یہ پراجیکٹ تکمیل کے مراحل میں پہنچے گا۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)حتساب عدالت میں نیب کی جانب سے شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف دائر کرائے گئے 4 ریفرنسز کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے چاروں ریفرنسز میں سنگین غلطیاں سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے، کئی صفحات دو مرتبہ ریفرنسز کا حصہ بنائے گئے ہیں جب کہ ریفرنسز میں سے بعض اہم صفحات بھی غائب ہیں۔ احتساب عدالت کے رجسٹرار نے شریف خاندان کے خلاف 3 جب کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس نیب کو واپس کردیئے ہیں اور ہدایت جاری کی ہے کہ ریفرنسز سے تمام غلطیاں دور کی جائیں۔ واضح رہے کہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مہیاکردہ مواد پر ریفرنس تیارکیے تھے جس میں نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز میں سے ایک ریفرنس ایون فیلڈ پراپرٹیز پارک لین لندن میں فلیٹ نمبر 16 اور 16 اے ، دوسرا 17 اور 17 اے، دوسرا ریفرنس جدہ میں ہل میٹل کمپنی اورعزیزیہ اسٹیل کمپنی سے متعلق اور تیسرا ریفرنس فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ و دیگر 15 کمپنیوں سے متعلق دائر کیا تھا جب کہ چوتھا ریفرنس اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق دائر کیا گیا تھا

 

Page 1 of 7