Friday, 29 November 2024

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ سے جانے اور آنے والی 5 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 10 تاخیر کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند ہے اور رن وے پر حد نگاہ 600 میٹر رہ گئی ہے۔

دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ سے جانے اور آنے والی 5 پروازیں منسوخ جبکہ 10 تاخیر کا شکار ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے اوسلو جانے والی پرواز پی کے 751، دمام سے لاہور آنے والی پرواز ایکس وائی 883، لاہور سے دمام جانے والی پرواز ایکس وائی 884، ابو ظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 264 اور لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 منسوخ کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے کویت جانے والی پرواز 502 ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ ریاض سے لاہور آنے والی پرواز ایکس وائی 317 چھ گھنٹے، ریاض جانے والی پرواز ایکس وائی 318 پانچ گھنٹے 45 منٹ اور لاہور سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 755 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

اسی طرح لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے جبکہ لاہور سے جدہ کی دو طرفہ پروازیں بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکارہوگئی ہیں۔

پروازوں میں تبدیلی کے پیش نظر پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ اپنے ٹکٹس بک کرواتے ہوئے موبائل نمبرز کا ضرور اندراج کروائیں تاکہ ان کو پروازوں میں ردوبدل سے مطلع کیا جاسکے۔

ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل پی آئی اے کال سینٹر سے اپنی مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات بھی حاصل کریں۔

 

لوگ  گھروں میں بند رہنے پہ مجبور  - اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت      چھوٹے چھوٹے بچے کھانے پینے کی اشیاءکے لیے بے حال

تازہ ترین اطلاعات  کے مطابق بھارت کی طرف سے  کشمیر میں جاری  مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 135 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان ، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہےاور حالات تاحال کشیدہ ہیں۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے اور بھارتی غاصب فورسز کی جانب سے مظالم کی شدت میں مزید اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔ وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔

واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے

 

 

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے درمیان تنازعات اور علیحدگی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔
 
پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے گزشتہ برس شادی کی جس کے بعد دونوں پر امریکی میڈیا اور ناقدین نے تنقید بھی کی تھی، ازدواجی بندھن میں بندھنے کے چند روز بعد ہی امریکی میگزین نے بے بنیاد خبر شائع کی تھی جس پر ادارے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
 
شادی کے بعد بالی ووڈ اداکارہ اپنا بیشتر وقت نک جونس کے امریکا میں گزار رہی ہیں، دونوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم بھی رہتے ہیں اور اکثر اوقات تصاویر بھی شیئر کرتے ہیں۔
 
 
امریکا کے ہفتہ وار میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ پریانکا اور نک جونس کی راہیں ہمیشہ کے لیے جدا ہونے والی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی گلوکار ہے اہل خانہ اپنی بہو سے بالکل خوش نہیں اس لیے انہوں نے نک کو طلاق دینے کا مشورہ دیا۔
 
 
 
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان معمولی تنازعات چل رہے تھے البتہ اب مسائل کافی بڑھ چکے جس کی وجہ سے انہوں نے ایک دوسرے سے ہمیشہ کے لیے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا۔
 
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کے محض 117 روز بعد ہی دونوں نے ایک دوسرے کو برداشت کرنا چھوڑ دیا کیونکہ پریانکا گھریلو معاملات میں اپنی حکمرانی چاہتی ہیں جبکہ نک جونس اور اُن کے اہل خانہ فیصلہ سازی کا اختیار انہیں دینا نہیں چاہتے۔
 
 
امریکی میگزین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دونوں کو اب احساس ہوا کہ انہوں نے شادی کا فیصلہ جلد بازی میں کیا البتہ نک کو اس بات کا احساس بھی ہوا کہ پریانکا ٹھنڈے مزاج کی نہیں بلکہ وہ اپنی بات منوانے کے لیے غصے میں آپے سے ہی باہر ہوجاتی ہیں۔
 
نک جونس کا خاندان جوناس اس بات کا خواہش مند ہے کہ دونوں کے درمیان جو بھی معاملات ہوں اُس پر تنازعات کھڑے نہ ہوں۔
 
دوسری جانب پریانکا اور نک جونس نے علیحدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے امریکی میگزین کے خلاف چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نک کا کہنا تھا کہ ’چند لوگ آپ کو کبھی خوش نہیں دیکھ سکتے، پریانکا کا ایسا کوئی راز یا بات نہیں جس کے بارے میں فضول باتیں بنائی جارہی ہیں‘۔

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی ترقی عوام کو نظر آتی ہے ۔ اس بات میں کسی کو شک نہیں ہو نا چاہیے اگر ملک میں جزا اورسزا کا نظام نہیں ہوگا تو ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا ۔ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے ملک میں شفاف احتساب کو یقینی بننا ہوگا ورنہ تباہی اور بر بادی قوم کا مقدر ہیں گی۔
اپنے دفتر میں پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںں نے کہا کہ روزانہ12ارب کی کر پشن ملک اور قوم کیلئے خطرہ بن چکی ہے ۔کر پشن کے خلاف پوری قوم اور سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر جد وجہد کر نا ہوگی ورنہ تباہی اور بر بادی کو روکنا ممکن نہیں رہے گا ۔” آج بھی پاکستان میں روزانہ12ارب سے زائد کی کر پشن ہو رہی ہے، جب تک کر پشن ختم نہیں ہوگی ہم اسکے خلاف جنگ لڑ تے رہیں گے“۔
چوہدری سرور نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ کی ترقی عوام کو نظر آتی ہے ۔ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ،کر پشن اور مہنگائی جیسے مسائل کا خاتمہ حکمرانوں کی ذمہ داری بن چکا ہے اورحکمرانوں کو ہر صورت اس ذمہ داری کو پورا کر نا ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ویسے تو اس ملک میں ہر روز نئے مسائل جنم لے رہے ہیں مگر ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کر پشن اور لوٹ مار ہے جسکے خلاف تمام جما عتوں کو متحد ہو کر لڑ نا ہوگا کیونکہ کر پشن کے خاتمے کے بغیر ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا اور جب تک کر پشن ہوگی قوم کو لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی جیسے مسائل سے بھی نجات نہیں ملے گی بلکہ ایسے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال شہر کی حالت زار پر کئے گئے سوال پر رو پڑے۔ کہنے لگے پانچ سال خون پسینہ ایک کرکے شہر کو بنایا‘ آج یہ کھنڈر بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دل دکھتا ہے کہ لندن میں بیٹھے شخص نے کمیشن کی خاطر اپنے ہاتھوں سے اختیارات دیئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ عوامی عدالت لگنے والی ہے، ہمارا ساتھ دیں۔ اپنے مسائل بتائیں‘ ہم حکمرانوں کے سامنے آپکے مسائل رکھیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایکس رے، سی ٹی اور ایم آرآئی سے امراض کی شناخت میں بہت مدد ملی ہے لیکن اب ایک نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے پیچیدہ امراض کی شناخت مزید ممکن ہوجائے گی۔ اس ٹیکنالوجی کی ابتدائی آزمائش بہت حوصلہ افزا ثابت ہوئی ہے۔ ہائپر اسپیکٹرل فیزر نامی اس تکنیک کو ایچ وائی ایس پی کا مختصر نام دیا گیا ہے اور اسے بطورِ خاص طبیب استعمال کریں گے۔ اس عمل کے بعد تصاویر کو ایک کمپیوٹر الگورتھم سے گزارا جاتا ہے ۔ ہم جانتے ہیں کہ سالمات (مالیکیولز) مختلف طول موج ( ویولینتھ) کی روشنی میں مختلف انداز میں چمکتے ہیں ۔ اسطرح کسی بھی مالیکیول کی تندرستی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اس تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے مرض کی انتہائی ابتدائی کیفیت معلوم کی جاسکتی ہے۔ ’ اس طریقے سے کئی اہداف کو وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے،‘ اس پر تحقیق کرنے والے سائنسدان فرانسیسکو کیوٹرالے نے کہا جو حیاتیاتی تصویر کشی کے ماہر ہیں۔ یہ ایک اہم طریقہ ہے جس کے ذریعے مرض کی ابتدا کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ایچ وائی ایس پی ایک ہی مرحلے میں ساری تفصیلات فراہم کرتی ہے۔ اس کے برخلاف دوسرے طریقوں میں ہر ایک تصویر کو بار بار الگورتھم سے گزارنا پڑتا ہے جو مہنگا اور وقت طلب عمل ہے۔ یعنی جسم کے خلیات میں مالیکیول کی سطح پر 18 تبدیلیوں کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ فی الحال اسے ایک چھوٹی مچھلی زیبرا فش پر آزمایا گیا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں انسانوں پر اس کی آزمائش کی جاسکے گی۔ مثلاً اگر کوئی شخص پھیپھڑے تباہ کرنے والے کیمیکلز کے سامنے جاتا ہے تو اس کے پھیپھڑے میں ہونے والی ابتدائی تبدیلیوں کو صحت مند پھیپھڑوں سے موازنے کے بعد شروع میں ہی بگاڑ کو نوٹ کرکے بیماری کو روکا جاسکتا ہے۔ اس تکنیک سے کینسر سے لے کر اعضا کی ناکارہ ہوجانے کے عمل کو اچھی طرح سمجھا جاسکتا ہے۔

 

ایمز ٹی وی(صحت) بلوچستان کے ضلع ژوب کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں گائنا کالوجسٹ نہ ہونے کے باعث خواتین زچگی کے پیچیدہ آپریشن مرد ڈاکٹرز سے کروانے پر مجبور ہیں جس کے باعث انہیں شدید نفسیاتی و سماجی مسائل کا سامنا ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کاؤنسل پی ایم ڈی سی کے مطابق ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی والے صوبے بلوچستان میں 2 ہزار 6 سو 77 مرد جبکہ صرف 18 سو خواتین ڈاکٹرز موجود ہیں یعنی 3 ہزار افراد کو صرف ایک ڈاکٹر میسر ہے۔

بلوچستان کے دوسرے بڑے ضلع ژوب کی آبادی ساڑھے 4 لاکھ سے زائد ہے۔ ژوب ہمیشہ سے مختلف شعبہ جات میں زبوں حالی کا شکار ہے جس میں صحت عامہ کا شعبہ بھی شامل ہے۔


ژوب کے واحد زنانہ اسپتال میں ماہر خاتون ڈاکٹر یا گائنا کالوجسٹ نہ ہونے کی وجہ سے خواتین مرد ڈاکٹروں سے زچگی کے پیچیدہ کیسز کے آپریشن کروانے پر مجبور ہیں۔

یہ صورتحال یہاں کے مرد و خواتین کے لیے سخت الجھن کا باعث ہے۔ قبائلی علاقہ ہونے کے باعث یہاں خواتین کے لیے روایتی پردہ دار ماحول ہے۔ اس صورتحال میں زچگی کے کیسز بگڑ جانے کے بعد ان کے پاس کوئی چارہ نہیں کہ وہ اور ان کے اہل خانہ مرد ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کریں۔

دوسری جانب بلوچستان کے وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کو درپیش مسائل ورثے میں ملے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے وزارت سنبھالی اس وقت صرف 5 ضلعی اسپتالوں میں گائنا کالوجسٹ تھے۔ اب 24 اسپتالوں میں تعینات ہیں لیکن ژوب کا ضلعی اسپتال تاحال محروم ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ خواتین کی مشکلات کے پیش نظر بہت جلد ڈی ایچ کیو اسپتال میں گائنا کالوجسٹ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم اس شعبہ میں وہ حکومتی اقدامات سے مایوس نظر آتے ہیں


ایمز ٹی وی(لاہور) پی ٹی آئی رہنما چوہدری سرور نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف تبدیلی کی جنگ لڑ رہی ہے وہ ضرور کامیاب ہوگی اور ملک میں عوامی حکمرانی قائم کر کے ہی دم لیں گے۔

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ ملک کی جڑوں کو مضبوط کر نے کیلئے ملک میں ہر سطح پر ظلم و ناانصافی کا خاتمہ کر نے کیساتھ ساتھ حق دار کو اس کاحق دینا ہوگا۔ ”ہم آئینی قانونی اور جمہو ری انداز میں تبدیلی کی جنگ لڑ رہے ہیں“۔ہم آئین وقانون سے ہٹ کر کوئی مطالبہ کرتے ہیں اور نہ ہی کر یں گے ۔


چوہدری سرور نے مزید کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ آئین وقانون کے مطابق ہی سیاسی جد وجہد کی ہے اور جمہو ری انداز میں اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی ہے ۔”ہم چاہتے ہیں اس ملک میں عوام کے مسائل حل ہوں اور ملک میں ہر سطح پر عوام کو ترقی اور خوشحالی کیساتھ ساتھ صحت ،تعلیم سمیت بنیادی سہولتیں بھی میسر آئے“۔


سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تحر یک انصاف اس ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی چاہتی کیونکہ اس کے ذریعے ہی ملک میں ظلم ناانصافی سمیت دیگر جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے ۔جب یہ جرائم ختم ہوں گے تو ملک ہر لحاظ سے مضبوط اور خوشحال بھی ہوگا۔پولیس ،ایف آئی اے ،ایف بی آر سمیت تمام اداروں کو سیاست سے پاک کر کے انکو مکمل آزادی اور خود مختاری دینا ہوگی


ایمز ٹی وی(لاہور) محکمہ موسمیات نے پنجاب کے رہنے والے شہریوں کو بری خبر سنادی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے رہنے والے شہریوں کو بری خبر سنادی ہے،پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت گردآلود دھند پڑنے' بالائی علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے،آیندہ 24 گھنٹے کے دوران میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا-
پنجاب حکومت نے علامہ اقبال کو دغا دے دیا، ایسا اعلان کہ بچے اور بڑے سب مایوس ہوگئے


محکمہ موسمیات نے عوام کو گردآلود دھند میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے،گرد آلود دھند آنکھوں اور سانس لینے میں دشواری کاباعث بن سکتی ہے، ملک میں نومبر اور دسمبر میں معمول سے کم بارش کا امکان ہے ۔


ایمز ٹی وی(ملتان) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں جاکر اچھا کیا اب کایاپلٹ جائے گی اور عمران خان اور ان کے ساتھی گرفتار ہوجائیں گے۔


ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی تلاشی سے کیوں بھاگ رہے ہیں اچھا ہوا کہ وہ سپریم کورٹ میں چلے گئے اب کایا پلٹ جائے گی اور پاناما لیکس کے الزام میں عمران خان اور ان کی پوری ٹیم گرفتار ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپوزیشن اور عوام کو تقسیم کرکے اپنے لئے مسائل پیدا کررہے ہیں، لوگوں کو تقسیم کرنے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا ،یہودی لابی کی نمائندگی کرنے والوں کے خلاف سیاسی میدان میں صف بندی کرلی ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پانامالیکس پر وزیراعظم نواز شریف کیوں استعفیٰ دیں،کسی کے کہنے پر کوئی مجرم نہیں بن جاتا، فیصلہ سپریم کورٹ کے ہاتھ میں ہے اب فیصلے کا انتظار کیا جائے اس کے بعد مجرم کا پتہ چلے گا۔


امریکی صدراتی انتخابات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکی انتخابات سے ہمارا کیا تعلق ہے، امریکی صدر جو بھی ہو گا وہ قاتل ہوگا دنیا کےلئے امریکی پالیسی ایک جیسی رہتی ہے،امریکا انسانیت کا قاتل ہے اور دنیا میں قتل عام ہوگا۔

Page 1 of 3