Friday, 13 December 2024

ایمزٹی وی(اسللام آباد)وزیراعظم نواز شریف نے قومی ایکشن پلان کے نکات پرست روی اوردیگر ایشوز پر عسکری قیادت کی حالیہ تشویش کو دورکر نے کیلئے براہ راست اقدام کا فیصلہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین حکومتی سطح کی جانے والی مشاورت میں عسکری قیادت کے حالیہ بیان کا جائزہ لیا گیا ہے اوراس بات پر اتفاق کیا گیاکہ وفاق اور عسکری قیادت میں تمام ایشوز پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔ ذرائع کہنا ہے کہ حکومت قومی ایکشن پلان اور سیکیورٹی امور پر پارلیمانی جماعتوں یا پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلوانے بھی مشاورت کررہی ہے تاہم اس سے قبل قومی ایکشن پلان کا جائزہ اجلاس طلب کیا جاسکتا ہے ۔اہم ذرائع کا کہناہے کہ موجودہ صورتحال میں فی الحال ملک میں کسی سیاسی ہلچل کے آثار نہیں ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم جلد عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں آگاہ کیا جائے گا کہ حکومت عسکری قیادت کی مشاورت سے قومی ایکشن پلان مکمل عمل درآمد کے لئے مزید مربوط اقدام کرے گی۔ فاسٹ ٹریک پالیسی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے حکومت پارلیمانی جماعتوں اور ماہرین قانون کی مشاورت سے مزید قانون سازی پارلیمنٹ سے کرائے گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم فاٹا میں اصلاحات کے لیے قائم کمیٹی کے اغراض ومقاصد سمیت نقل مکانی کرنے والے افراد کی دوبارہ آباد کاری کے حوالے سے حکومتی اقدام پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ایمزٹی وی(کراچی)شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئے بیلٹ پیپر کی چھپائی کا کام شروع ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے چھ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے77 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا ہے، یہ بیلٹ پیپرز سبز ،سفید اور نیلے رنگ پر مشتمل ہو نگے۔ چئیرمین اور وائس چئیرمین کے لئے سبز پیپر ،ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کیلئے نیلے اور جنرل ممبر کیلئے سیفد رنگ کے بیلٹ پیپز چھاپے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کاعمل 27نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا آغاز5 دسمبرکو ہوگا۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) برطانیہ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد پر لندن سمیت برطانیہ میں کشمریوں اور پاکستانی کمیونٹی نے مظاہرے کئے۔سب سے بڑا مظاہرہ برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر کیا گیا جس میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کےعلاوہ بھارتی سکھوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر کشمیر اور خالصتان کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر سخت سکیورٹی کے انتطامات کئے گئے تھے۔ جیسے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کا قافلہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچا، فضاء مودی شیم شیم کے نعروں سے گونج اٹھی۔مظاہرین وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے خلاف بھی نعرے بازی کرتے رہے۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے بھی مظاہرے میں حصہ لیا، وہ سکھوں کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوئے۔بھارتی وزیر اعظم کی آمد پر برطانیہ میں رہنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں نے بھرپور احتجاج کر کے نہ صرف یکجہتی کا ثبوت دیا بلکہ سکھ کمیونٹی کے تعاون سے بھارتی انتہاء پسندوں کو بھی سخت پیغام دیا ہے۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ ظفرعباسی غازی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے غم زدہ خاندان سے اظہار ہمدردی اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ظفر عباسی غازی ایک بہادر فوجی افسر تھے۔ جنھوں نے دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن پر اپنے دونوں ہاتھوں اور پاؤں کی قربانی دی۔ لیفٹینٹ کرنل ریٹائرڈ ظفرعباسی غازی رواں ہفتے سی ایم ایچ راولپنڈی میں انتقال کر گئے تھے۔ -

ایمزٹی وی (اسلام آباد) دنیا کے بلند ترین جنگی محاذ پر بھارتی فوج کو ناک کے چنے چبوانے والے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ظفر عباس غازی انتقال کر گئے۔ لیفٹیننٹ کرنل ظفر عباس غازی سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیرعلاج تھے۔ کرنل ظفر عباس کے خاندانی ذرائع نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ کرنل ظفر 1987 میں شدید سردی اور آکسیجن کی کمی کے باوجود سیاچن کے محاذ پر دشمن کے خلاف ڈٹے رہے یہاں تک کہ وطن کا دفاع کرتے ہوئے سیاچن پر ان کے جسم کے اعضا گلنے لگے لیکن معذوری کے باوجود وہ پاک فوج کے لئے خدمات انجام دیتے رہے۔ مشہور ڈراما سیریل الفا براوو چارلی میں کیپٹن کاشف نے کرنل ریٹائرڈ ظفر عباس غازی کی زندگی پر بنی اسٹوری میں کردار ادا کیا تھا۔

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے وائس چانسلر کی سربراہی میں ڈاکٹروں اور پروفیسرز کے وفد نے اسپتال کا تفصیلی وزٹ کیا اور ڈی سی او کرن خورشید سے ملاقات کی۔

 
 

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) بلوچستان کے صوبائی محکمہ حکام نے جعلی اسکولوں کے فنڈز روک کر 450اساتذہ کو برطرف کردیا ہے ، صوبائی عبد ا لصبور کا کڑ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 650جعلی اسکولوں کے فنڈز روکے ہیں اور 450ایسے اساتذہ کو برطرف کیا ہے جو اسکولوں میں تدریسی فرائض انجام نہ دینے کے بجائے اسکولوں سے صرف تنخواہیں وصول کر رہے تھے ،انکا کہنا ہے کہ بہت سے ایسے اسکول ہیں جن میں نہ تو طلبہ ہیں اور نہ ہی اساتذہ موجود ہیں ، اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے تعلیم کا کہنا تھا کہ صوبے میں ساڑھے بارہ ہزار سرکاری اسکول ہیں اور ہم انکی حالت بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.

ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ)صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے کئی نجی اسکولوں کی عمارتیں ناقص اور غیر معیاری ہیں جسکی وجہ سے کوئی بھی حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔گوجرانوالہ میں اس وقت تین ہزار سے زائد نجی اسکولز ہیں لیکن مختلف علاقوں میں کچھ اسکولوں کی عمارتیں انتہائی ناقص ہیں ۔ کچھ عمارتیں مغل دور اور انگریز دور کی بنی ہوئی ہیں۔اس بات پر شہریوں نے احتجاج کیا اور سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) نو منتخب اسپیکر سردار ایاز صادق کی وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے قومی اسمبلی کو نظرانداز کرنے پر رکن قومی اسمبلی سیخ پا ہوگئے۔عہدہ سنبھالنے کے باوجود سردار ایاز صادق قومی اسمبلی سے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید نے قومی اسمبلی  کے اجلاس کی صدارت کی۔ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق کی غیر موجودگی پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر معمول بنتی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں کارروائی کا آغاز 10 بجکر 30 منٹ پر کیا جانا تھا تاہم اس کا آغاز 11 بجے ہوا۔انھوں نے سوال کیا کہ اگر حکومت خود سے تجویز کیے گئے مشیروں سے دفاعی اور خارجہ پالیسی چلا رہی ہے تو پارلیمںٹ کی کیا ضرورت ہے؟انھوں ںے پوچھا کہ کیا وہ یہاں صرف تنخواہیں حاصل کرنے آتے ہیں؟ اس کے علاوہ انھوں نے حکومت کی معاشی پالیسوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔