پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں جاری ریاض سیزن میں سب سے بڑے کنسرٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
سعودی عرب میں جاری ریاض سیزن میں علی ظفر نے سعودی عرب کی وزارت اطلاعات و ثقافت کی درخواست پر ایک روز قبل السویدی پارک میں پرفارم کیا۔
اے پی پی کے مطابق کنسرٹ میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی اور وہ علی ظفر کی پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوئے۔ یوں علی ظفر نے ریاض سیزن میں سب سے بڑا اور تاریخی کنسرٹ کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
سعودی عرب میں ملنے والی محبت اور پیار پر علی ظفر نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں عوامی رسپانس دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔
ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر نوید احمدکی ہدایت کے مطابق سائنس اور جنرل گروپ ریگولر جماعت نہم کے سالانہ امتحانات 2025ء کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے تیسری بار توسیع کردی گئی ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق یکم نومبر سے 14نومبر 2024 تک بغیر لیٹ فیس کے انرولمنٹ فارم جمع کئے جائیں گے۔ ”واضح رہے کہ انرولمنٹ فارم کی تاریخ میں اب توسیع نہیں کی جائے گی“لہٰذا اب انرولمنٹ فارم نئے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ ہی جمع کئے جائیں گے۔
گورنمنٹ اسکولوں کے سربراہان بھی بغیر کسی فیس کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق انرولمنٹ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کیطرف اعلان کردہ پالیسی کے تحت امتحانات برائے سال 2025کا انعقاد متوقع طور پر مارچ کے مہینے میں کیا جائے گااسکول سربراہان امیدوار کے انرولمنٹ فارم کے ساتھ ب فارم یا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو لازمی لگائیں۔
علاوہ ازیں لیٹ فیس کے ساتھ 18نومبر سے29نومبر تک 500 روپے،2دسمبر سے 13دسمبر تک800 روپے، 16دسمبرسے 31دسمبر تک 1200روپے، یکم جنوری2025 سے 15جنوری تک 1500 روپے،16جنوری سے 24جنوری تک 1800 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔
انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپس نے میسیجز کو ہائی لائیٹ کرنے اور میسیجز کے اندر گوگل سرچ کو شامل کرنے کی آزمائش شروع کردی ہے۔
زرائع کے مطابق واٹس ایپ میسیجز میں ایک ایسے فیچر کے آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے میسیجز میں اہم معلومات یا لنکس کے اندر گوگل لنکس خود ہی شامل کردیا جائے گا۔
یعنی اگر کوئی بھی شخص دوسرے صارف کو پی ٹی اے سے متعلق کوئی پیغام بھیجے گا تو واٹس ایپ کا سسٹم پی ٹی اے کو انڈرلائن کرکے اسے گوگل کے ساتھ منسلک کردے گا اور صارف کلک کرکے پی ٹی اے سے متعلق گوگل پر وہیں میسیج کے اندر ہی معلومات حاصل کر سکے گا۔
کمپنی کے مطابق مذکورہ فیچر کی آزمائش کا مقصد صارفین کو معلومات کی تصدیق کرنے یا معلومات کی مزید انفارمیشن حاصل کرنے کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
فیچر کے تحت صارف کو موصول ہونے والے پیغامات میں اہم الفاظ خود ہی انڈرلائن ہوجائیں گے اور انہیں گوگل سرچ کے ساتھ منسلک کردیا جائے گا۔
مذکورہ فیچر کی آزمائش تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اگلے سال تک اسے پیش کردیا جائے گا۔
ممبئی: نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 25 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی سورما 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہے اور پوری بھارتی ٹیم 121 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔
تیسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے 6 اور گلین فلپس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی کپتان روہت شرما نے 11 رنز بنائے جب کہ بھمن گل، ویرات کوہلی اور سرفراز خان ایک ایک رنز بناسکے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 235 اوردوسری اننگز میں 174رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جب کہ میزبان بھارتی ٹیم پہلی اننگز 263 اور دوسری اننگز میں 121 رنز بناسکی۔
خیال رہے کہ بھارت کو 25 ( 1999 ) سال کے بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی ہے۔
سیریز کا پہلا میچ بنگلورو میں کھیلا گیا تھا جس میں روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ 36 سال بعد پہلا موقع تھا جب نیوزی لینڈ نے بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی۔
اس کے بعد نیوزی لینڈ نے پونے میں کھیلےگئے دوسرے میچ میں 113 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کی اور یوں بھارت کو 12 برس بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
محققین نے کیمو تھیراپی کرروانے والے مریضوں کے لئےنئی تحقیق کرڈالی۔
یک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بکری کے پلیسینٹا سے بنایا گیا ایک جیل کیموتھراپی سے گزرنے والے مریضوں کے بال گرنے سے روک سکتا ہے۔
بکری کا پلیسینٹا ایسے پروٹینز سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کے غدود (وہ بلب نما جڑیں جہاں سے بال اگتے ہیں) بنانے والے خلیوں کی پیداوار کو فعال کر دیتے ہیں۔
آزمائش میں شریک ہونے والے سرطان کے مریضوں (جن کو کیموتھراپی کے لیے ڈوکسوروبیسن اور سائیکلو فاسفومائیڈ نامی ادویات دی جارہیں تھی) نے اس جیل کو کینسر کے علاج کے دوران تین ماہ تک روزانہ دو بار اپنے سر پر لگایا جس سے بال اُگ آئے۔اُگنے والے بال پہلے کے مقابلے میں زیادہ گھنے تھے اور انفرادی بال موٹا اور مضبوط تھا۔
کیموتھراپی کرنے والے اندازاً دو تہائی مریضوں کے جزوی یا مکمل طور پر بال گر چکے تھے۔ جس کی وجہ ادویات کے مکینزم کا کینسر زدہ اور صحت مند خلیوں کے درمیان تفریق نہ کرنا تھا۔
یہ ادویات جہاں کینسر کے خلیوں کو ختم کرتی ہیں وہیں ان سے صحت مند خلیوں کو نقصان بھی پہنچتا ہے، جن میں بالوں کے جڑوں کے غدود شامل ہیں۔
اہور: پنجاب حکومت نے اسموگ پر قابو پانے کے لئے ایک ہفتے کے لیے پرائمری کلاس تک کے بچوں کے لیے اسکولز کی چھٹی کا اعلان کردیا
سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگلا پورا ہفتہ بھارت سے ہوا کا رخ لاہور کی طرف رہے گا، بھارتی ہوا کو نہ روک سکتے ہیں نہ موڑ سکتے ہیں، واحد حل ڈائیلاگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچویں جماعت تک گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کو ایک ہفتے کی چھٹی دے رہے ہیں ، والدین سے کہوں گی کہ جو بچے اسکول جائیں گے ان کو ماسک پہنچائیں، بزرگ اور بچوں کو ماسک پہنائیں، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جائیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پچاس فیصد افراد کو کہنے لگے ہیں کہ ورک فرام ہوم کریں، ایک کلومیٹر گرین ونگ کے اندر چنگ چی کو بین کیا گیا ہے، مصنوعی بارش کو پہلے یو اے ای سے لی تھی لیکن اب مختلف محکموں نے اپنی مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے، جیسے ہی مصنوعی بارش کےلیے مناسب موقع ملا تو مصنوعی بارش کریں گے۔
گوگل نے اپنی مقبول ترین سروس میپس میں جیمنائی آرٹی فیشل انٹیلی جنس ماڈل پر مبنی فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ نئی اپ ڈیٹس سے صارفین اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گھومنے کے لیے نئے مقامات کو تلاش کر سکیں گے جبکہ مختلف جگہوں کے بارے میں سوالات کے جواب حاصل کرسکیں گے۔
گوگل میپس میں نیوی گیشن فیچرز کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ ڈرائیورز کو اپنی منزل تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔
یہ نئے فیچرز پہلے امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
نیوی گیشن کے لیے گوگل میپس میں ایڈ اسٹاپس نامی فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو کسی شہر کے اہم مقامات، تفریحی مراکز اور کھانے پینے کے مراکز کو بہترین روٹس کے ساتھ تجویز کرے گا۔
گوگل کی جانب سے ویدر الرٹ سسٹم بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں ڈرائیورز یہ رپورٹ کرسکیں گے کہ موسم کے باعث انہیں کن جگہوں پر مشکلات کا سامنا ہے تاکہ دیگر افراد کو مدد مل سکے۔
اگر آپ کسی دوست کے ساتھ گھومنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو اس کے لیے میپس سرچ بار میں سوالات پوچھ سکتے ہیں، اے آئی ماڈل جگہ اور وقت کو مدنظر رکھ کر بتائے گا کہ آپ کیا کچھ کر سکتے ہیں۔
جیمنائی کی جانب سے ان مقامات کے بارے میں سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔
گوگل کے مطابق یہ فیچرز آئندہ چند ہفتوں میں امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوں گے اور بتدریج انہیں دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔
پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے ضم قبائلی اضلاع میں بچیوں کی تعلیم کےفروغ کے لیے ماہانہ وظیفہ پروگرام کا اعلان کردیاہے۔
ضم اضلاع کے بچیوں کو ماہانہ وظائف کے اجراکیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
دوران تقریب بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضم اضلاع کی چھٹی تا بارہویں کلاس کی بچیوں کو ماہانہ1 ہزار روپے دیے جا رہےہیں، پروگرام کے تحت 514 اسکولوں کی 30 ہزار بچیوں کو وظائف دیے جائیں گے۔
اعلان کیے گئے وظیفہ پروگرام کے تحت چھٹی سے بارہویں جماعت کی بچیوں کا ماہانہ 1 ہزار روپے وظیفہ کم از کم 70 فیصد حاضری سے مشروط ہے جب کہ 8 اضلاع کی 30 ہزار بچیاں اس پروگرام سے مستفید ہو رہی ہیں۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضم اضلاع کی بچیوں کے ماہانہ وظائف پروگرام پر1.14 ارب روپے کی لاگت آئےگی، لاگت کا 82 فیصد حصہ کےپی حکومت،باقی 18 فیصد ورلڈ فوڈ پروگرام دے رہا ہے۔
اس موقع پروزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کے لوگوں نےبہت زیادہ قربانیاں دیں اور مشکلات برداشت کیں ، بچیوں کیلئے ماہانہ وظائف کا بنیادی مقصد داخلوں کی شرح بڑھانا اور ڈراپ آؤٹ کی شرح کم کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق پسماندہ طبقوں اور علاقوں کو آگے لانے پرکام کر رہےہیں، پروگرام سےضم اضلاع کےاسکولوں کی انرولمنٹ میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اتر پردیش: بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں مسلمان سیاستدان بابا صدیقی کی طرح قتل کرنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ادتیہ ناتھ کو دھمکی موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے 10 دن میں وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ نہیں دیا تو ان کو بھی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے مسلم رہنما بابا صدیقی کی طرح قتل کردیا جائےگا۔
رپورٹ کے مطابق دھمکی آمیز پیغام ممبئی ٹریفک پولیس کو گزشتہ روز ان کے واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر پر ایک نامعلوم نمبر سے موصول ہوا، پولیس حکام ابھی اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں کہ نمبر کس کا ہے۔
بھاتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو دھمکی آمیز پیغام کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ انہیں ملنے والی دھمکی کے حوالے سے اب تک ممبئی پولیس نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔
بھارت میں جلائی گئی فصلوں کی باقیات اور کچرے کادھواں لاہور پہنچ گیا۔
بھارت کی طرف سے چلنے والی ہواؤں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع لاہور ہے۔مشرق سے چلنے والی ہوائیں سیاہ بادلوں کا مرغولہ اور گرداب بن کر وسطی پنجاب میں آ چکی ہیں۔ بھارتی شہروں جالندھر، لدھیانہ، چندی گڑھ، بھٹنڈہ، کرنال، گورداسپور، امرتسر اور اٹاری سے دھوئیں کے گہرے سیاہ بادل تیز ہواؤں اور مرغولوں کی شکل میں پاکستانی علاقوں میں آ رہے ہیں۔
بھارتی کی طرف سے آنے والی آلودہ ہواؤں کے باعث لاہور میں اسموگ کی صورت حال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی آلودہ ہواؤں سے لاہور میں معمول کا قدرتی فضائی بہاؤ رک گیا ہے۔
لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 650 تک پہنچ گیا
بھارت میں اسموگ کے عوامل پر قابو پانے سے ہی خطے میں سموگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔