آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے شوہر سے طلاق کا تعلق اے آر رحمان سے ہونے کی افواہوں پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب موہنی ڈے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’’میرے پاس ایسی بہت سی شخصیات ہیں جو میرے لیے والد کا درجہ رکھتی ہیں جو میری زندگی میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں، میں واقعی خوش قسمت اور شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری پرورش میں اہم کردار ادا کیا اور اے آر رحمان ان میں سے ایک ہیں جن کی میں بہت عزت کرتی ہوں۔
گٹارسٹ نے کہااے آر رحمان بالکل میرے باپ کی طرح ہیں بلکہ وہ میرے والد سے عمر میں تھوڑے ہی چھوٹے ہوں گے، ان کی بیٹی میری عمر کی ہے، ہم لوگوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے محبت اور عزت ہے۔
موہنی ڈے نے مزید کہا میں نے ان کے بینڈ کے ساتھ تقریباً 8 سال کام کیا، 5 سال قبل ہی میں امریکا آئی اور یہاں کام کررہی ہوں، برائے مہربانی پرائیویسی کا خیال رکھیں، یہ ذاتی معاملہ ہے اور اس میں دخل اندازی نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ مرحلہ ہے، برائے مہربانی دوسروں پر رحم کریں۔
گٹارسٹ نے سوشل میڈیا پر وائرل افواہوں پر شدید حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ 'میرے اور اے آر رحمان کے خلاف غلط معلومات اور بے بنیاد مفروضوں، دعوؤں کو دیکھنا ناقابل یقین ہے، میڈیا نے میری اور اے آر رحمان کی طلاق کے واقعات کو جوڑ کر مجھے مجرم بنادیا ہے، میں نے 8 سال اے آر رحمان کے ساتھ کام کیا ، میں ان کے بچوں کی طرح ہوں‘۔
مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض سمیت دیگر شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے مملکت کے مختلف حصوں میں آج تیز بارش کے باعث جل تھل ایک ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض سمیت دیگر شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بحرہ، جموم اور رہاط میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا ہے جب کہ بارش کے پیش نظر مختلف شہروں میں اسکول بند کردیے گئے اور آن لائن تدریس کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1739 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 99 ہزار 819 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم کاروبار کے دوران ہی مارکیٹ میں ایک دم اتار کی کیفیت دیکھی گئی اور انڈیکس میں تیزی سے کمی ہوئی جس سے 100 انڈیکس 96 ہزار کی سطح پر آگیا۔
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2024 کے میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخل طلبہ کو کتب کی ترسیل مکمل کر لی گئی
میٹرک پروگرام میں 62 ہزار جبکہ ایف اے پروگرام میں 74 ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے داخلہ لیا ہے ۔
میٹرک اور ایف اے پروگرامزکے طلبہ کو کتب کی ترسیل کے بعد بی اے میں داخل 90 ہزا رسے زائد طلبہ کو کتب کی ترسیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔
انجینئرنگ یونیورسٹی میں سوک ایجوکیشن کے موضوع پر سیمینار ہوا۔
تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا اعلیٰ تعلیمی ادارے محض سیکھنے کی جگہ نہیں ہیں، یہ وہ جگہیں ہیں جہاں خیالات کی پرورش کی جاتی ہے ، جہاں ذہنوں کی تشکیل ہوتی ہے ، اور جہاں مستقبل کے رہنما تشکیل پاتے ہیں۔ معاشرے میں امن و امان اور پرامن زندگی کے لئے صبر و تحمل کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا، اساتذہ طلبا کو اخلاقیات سکھائیں اور ان کی تربیت کریں، ہمارا معاشرہ کسی قسم کے فساد کامتحمل نہیں ہو سکتا۔
سیمینار کا مقصد یونیورسٹی طلبا میں شہری اقدار اور انکی ذمہ دارشہریوں کی تشکیل میں اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
سیمینار میں آئی ٹی یونیورسٹی کے ڈاکٹریعقوب خان بنگش بطور مہمان مقررشریک ہوئے اور جامعات میں شہری تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سماجی ذمہ داری، رواداری اور امن کے فروغ میں سوک ایجوکیشن کے کردارپرگفتگو کی
ڈائریکٹردیپ سعیدہ نے کہا تعلیم کا مقصد معلومات کی ترسیل کے بجائے حقیقی معنوں میں سماجی تبدیلی لانا مقصود ہے ، تعلیمی ادارے نہ صرف علم و دانش کے مراکز ہیں بلکہ کردار، ہمدردی اور باضمیر شہریت کے گڑھ بھی ہیں۔
پنجاب : سموگ کی شدت میں اضافے کے باوجود شہر میں بیشتر سرکاری و نجی اسکول کی جانب سے ٹرانسپورٹ کا بندوبست نہیں کیا گیا۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی وارننگز بھی کام نہ آئیں ۔ایجوکیشن اتھارٹیز نے نجی اسکولوں کو ایک اور ڈیڈ لائن دے دی کہ 5 دسمبر تک طلبا کے لئے ٹرانسپورٹ سروس کے حوالے سے ثبوت دیں ۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 5بڑی سکول چینز کو وارننگ دی ہے جن کو5دسمبر تک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ایم او یو سائن کرکے ثبوت دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ثبوت فراہم نہ کرنے والےا سکولوں کو سیل کردیا جائے گا۔
ٹی 20 انٹرنیشنل میں کم ترین اسکور پر پوری ٹیم آؤٹ ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
لاگوس میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سب ریجنل افریقا کوالیفائر گروپ سی کے میچ میں نائیجریا کے 272 رنز کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کی پوری ٹیم صرف 7 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور 264 رنز کے بڑے مارجن سے میچ ہار گئی۔
میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نائیجریا نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔ نائیجریا کے سیلم سلاو 53 گیندوں پر 112 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے جبکہ سلیمان رنسیوے 50 اور آئزک اوکپے 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کی ٹیم 7.3 اوورز میں صرف 7 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔
یہ پہلی بار ہے کہ کوئی ٹیم سنگل فگر میں آل آؤٹ ہوئی ہے، اس سے قبل کم ترین ٹوٹل 10 رنز پر آل آؤٹ کا تھا جو دو بار ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نائیجریا کی ٹیم آئیوری کوسٹ کو 264 رنز سے شکست دیکر بڑے مارجن سے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیتنے والی تیسری ٹیم بھی بن گئی ہے۔
بڑے مارجن سے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیتنے والی ٹیموں میں زمبابوے پہلے اور نیپال دوسرے نمبر پر ہے۔
زمبابوے نے گزشتہ ماہ گیمبیا کو 290 رنز سے شکست دی تھی جبکہ نیپال نے ستمبر 2023 میں ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز میں منگولیا کو 273 رنز سے شکست دی تھی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے انتظامی عہدوں پر افسروں کی تعیناتی کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
اسکریننگ ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کا تحریری ٹیسٹ 27 نومبر کو ہوگا۔
ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو ڈسٹرکٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کیا جائے گا۔
ٹیسٹ ایک بجے پنجاب یونیورسٹی امتحانی سنٹر میں لیا جائے گا۔ امیدواروں کا انٹرویو اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لے گا۔
پنجاب کے 9ڈویژن میں ڈائریکٹر کالجز کی تقرری کے لئے انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی سربراہی میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کمیٹی انٹرویوز کرے گی۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مراسلے میں کہا ہے کہ ایسے امیدوار جوڈیپارٹمنٹ نہیں پہنچ سکتے وہ آن لائن انٹرویو زمیں شریک ہوسکتے ہیں ۔ پنجاب کے 9ڈویژن میں ریگولر ڈائریکٹر کالجز موجود نہیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 کے قریب امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
ویٹرنری یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے ریگولر وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔یوواس میں 10 ماہ سے مستقل وائس چانسلر موجود نہیں،امیدوار کیلئے عمر کی حد 65 سال مقرر کی گئی،وائس چانسلر کو 4 سال کیلئے منتخب کیا جائے گا۔