کراچی:سونے کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 2587ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 269900روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2144روپے کے اضافے سے 231396روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔
ہوبارٹ: تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے کیا لیکن صاحبزادہ فرحان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ حسیب اللہ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ففٹی اسکور کرنے والے عثمان خان صرف 3 رنز بنا سکے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 9 گیندوں پر صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سابق کپتان بابر اعظم 41 رنز بناکر ایڈم زمپا کی گیند پر آؤٹ ہوئے جب کہ عرفان خان 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے علاوہ عباس آفریدی بھی ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔
ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے جہانداد خان چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈر پر کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 5 رنز اسکور کیے۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ حسیب اللہ وکٹ کیپنگ کریں گے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کینگروز نے گرین شرٹس کو 13 رنز سے ہرایا تھا۔
لاہور:سرکاری حج اسکیم 2025 کے لیے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہو گئی جو 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔
سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ریگولر اسکیم میں پہلی بار حج درخواست دینے والے افراد کو قرعہ اندازی میں ترجیح دی جائے گی۔
اسپانسر شپ اسکیم کے لیے 5 ہزار نشستیں مختص ہیں، سمندر پار پاکستانی اپنے یا اپنے پیاروں کیلیے پہلے آیئے پہلے پائے کی بنیاد پر سپانسر شپ اسکیم کے ذریعے کسی نامز د بینک میں 4225 ڈالرز بھجوائیں گے۔
ترجمان کے مطابق لانگ پیکیج 38 سے 42 دن جبکہ شارٹ پیکیج 20 سے 25 دن کا ہوگا۔
ہوبارٹ: تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے
ر قومی ٹیم نے7 وکٹوں کے نقصان پر92 رنز بنا لیے ہیں۔
ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ حسیب اللہ وکٹ کیپنگ کریں گے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کینگروز نے گرین شرٹس کو 13 رنز سے ہرایا تھا۔
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر ریکارڈ ساز تیزی کے نتیجے میں انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میںکاروبار کا آغاز 386 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 95150 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 477 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس 95240 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے اور اس دوران پی ایس ایکس میں کاروبار کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں۔
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے آئیڈیاز 2024 کے 12ویں ایڈیشن کے باعث کارساز اور شارع فیصل کے قریب واقع تعلیمی ادارے چار روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
جمعہ کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں، محکمہ نے کہا کہ شارع فیصل اور حبیب ابراہیم روڈ پر واقع اسکول اور کالج 19 نومبر (منگل) سے 22 (جمعہ) تک بند رہیں گے۔
محکمہ نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ نمائش کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا، یہ نمائش 19 سے 22 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز کے مطابق نمائش کے دوران حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم تک سر شاہ محمد سلیمان روڈ صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک بند رہے گی۔
دریں اثناء یونیورسٹی روڈ اور اسٹیڈیم روڈ کو ایکسپو سینٹر سے ملانے والی سڑکیں 19 سے 22 نومبر تک بند رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپو سینٹر کے اطراف کی سڑکوں پر چھوٹی گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہوگی جبکہ بھاری ٹریفک کی آمدورفت محدود رہے گی۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ ایکسپو سے منسلک سڑکیں بھی صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک بند رہیں گی جن میں حسن اسکوائر فلائی اوور تا نیشنل اسٹیڈیم روڈ شامل ہے۔
پولیس نے یہ بھی کہا کہ ڈالمیا روڈ سٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر کی طرف جانے والی سڑک کو دائیں جانب سے بند کر دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ نیپا سے آنے والی، یونیورسٹی روڈ اور ایکسپو کے بائیں طرف سے گزرنے والی سڑک کو بھی بند کر دیا جائے گا۔
پشاور: جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم شرپسندوں نے گورنمنٹ اسکول کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں رات گئے دھماکا کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے اسکول کی عمارت مکمل طور منہدم ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
دونوں صوبوں میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے معاملے پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہونا تھا جو وزیراعظم کی طبیعت ناساز ہونے پر مؤخر ہوگیا۔
اسموگ کے باعث راولپنڈی میں بند تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں منگل 19 نومبر سے راولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فیصلے کا اطلاق راولپنڈی ڈویژن، اٹک ، جہلم اور چکوال پر ہوگا۔ تمام طلبا، اساتذہ اور اسٹاف کو کل سے تعلیمی اداروں میں حاضری کی ہدایت کی گئی ہے۔
فیصلہ کی وجہ راولپنڈی میں اسموگ کی صورتحال میں نمایاں بہتری ہے۔ ضلع مری میں تمام تعلیمی ادارے پہلے ہی کھلے ہیں۔ تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفیکیشن کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کی تجویز پر جاری کیا گیا۔ فیصلہ عوامی مفاد کیں کیا گیا ہے۔
لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نےآسٹریلیا کے خلاف ٹیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نائب کپتان سلمان علی آغا کو قیادت کی ذمہ داری سونپ دی۔
کپتان محمد رضوان نے اپنی جگہ نوجوان وکٹ کیپر حسیب اللہ خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے جبکہ سلمان علی آغا بطور کپتان پہلی بار میدان میں اتریں گے۔
ہوبارٹ میچ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد رضوان کے ساتھ نسیم شاہ کو بھی آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ فاسٹ بولر جہانداد خان ڈبیو کریں گے۔
سیریز ہارنے کے بعد آخری میچ میں محمد رضوان کی سپورٹس مین اسپرٹ کو پزیرائی مل رہی ہے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے۔
پلینگ الیون صاحب زادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث روف اور سفیان مقیم پر مشتمل ہوگی۔
واضح رہے کہ میزبان آسٹریلیا نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 29 اور دوسرا 13 رنز سے جیتا تھا، پاکستانی ٹیم اب تک کینگروز کو آسٹریلیا میں ٹی 20 میں شکست نہیں دے سکی ہے۔
کراچی: کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے جبکہ آج اور کل سمندری ہوائیں بحال رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق منگل سے شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں اثرانداز ہو سکتی ہیں۔
شہر میں کم سے کم پارہ 19 سے 21 ڈگری کے درمیان اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔