Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (لاہور) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نےکہا ہےکہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اس بات کو کسی کو بھولنا نہیں چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی جغرافیائی حدود کی وجہ سے دنیا میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ پوری پاکستانی قوم متحد اور پاک افواج کی پشت پر ہے، انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکمرانوں کو اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنا ہوں گے۔ سیاسی جماعتیں بھی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے متفقہ قومی ایجنڈا ترتیب دیں اور اپنی سیاست کو دوسرے نمبر پر رکھیں۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)حکومتِ پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا ہے اور سرحدی کشیدگی پر عالمی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔سرتاج عزیز نے بتایا ’اقوام متحدہ کا ملٹری آبزرور گروپ جو کئی سالوں سے یہاں پر موجود ہے۔ اس کا کام ان تمام سرحدی معاملات پر نظر رکھنا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے انڈیا اس کو موقع نہیں دے رہا کہ وہ دیکھے کے کس نے کیا کیا۔ ان حالات میں اس کے کردار کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ الزام تراشیوں کا سلسلہ رکے اور کوئی راستہ نکلے۔خط میں بھارت کی جانب سےسیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کی بلا جواز منسوخی کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ دو طرفہ مذاکرات کی منسوخی بھارت کا یکطرفہ فیصلہ تھا۔بان کے مون نے ایک بیان میں فائرنگ کے تبادلے میں ہونے والی ہلاکتوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا اور دونوں ممالک کو باہمی اختلافات دور کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنانے پر زور دیا تھا۔

ایمز ٹی وی (کراچی) عید الاضحیٰ پاکستان کی لیدر انڈسٹری کیلیے خام مال کے حصول کا اہم ذریعہ ہے، ملکی طلب کا 30سے 40 فیصد چمڑہ قربانی کی کھالوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ قربانی کے جانوروں کی کھالوں سے حاصل شدہ چمڑہ اعلیٰ معیار کا حامل ہوتا ہے۔ عام دنوں کے مقابلے میں قربانی کیلیے فربہ اور بڑے جانوروں کا انتخاب کیا جاتا ہے جن سے زیادہ بڑی کھالیں ملتی ہیں جو لیدر انڈسٹری کیلیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں۔
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کےمطابق اس سال مجموعی طور پر 70لاکھ سے زائد کھالیں جمع کی گئیں جو فلاحی تنظیموں اور بیوپاریوں کے ذریعے ٹینرز انڈسٹری کو فروخت کی گئیں، جس میں گائے کی 25لاکھ کھالیں، بکرے کی 40 لاکھ کھالیں جبکہ بھیڑوں کی 10لاکھ کھالیں شامل ہیں۔ ملک بھر میں 25ہزار سے زائد اونٹوں کی بھی قربانی کی گئی تاہم اونٹ کی کھال کا چمڑہ لیدر انڈسٹری کے استعمال میں نہیں آتا۔
رواں سال گائے بیل کی کھالیں 4 سے 4500روپے، بکرے اور بھیڑ کی کھالیں 450 سے 500 روپے میں فروخت کی گئیں جبکہ اونٹ کی کھال 1000سے 1200روپے تک میں فروخت ہوئی۔

ایمز ٹی وی(بلوچستان)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں مذہبی شدت پسندی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت مذہبی شدت پسندی کے لیے جگہ پیدا کی جارہی ہے۔ کمیشن کے ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن نے بلوچستان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوئٹہ اور تربت کا دورہ کیا۔اس دورے کے دوران مشن کے اراکین نے زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقاتیں کیں-اس دورے کے دوران مشن کے اراکین کو یہ بتایا گیا کہ ان واقعات میں اگرچہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں کمی آئی ہے تاہم بعض علاقوں میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ینھوں نے مزید کہا کہصوبے میں مذہبی شدت پسندی بڑھ رہی ہے اور کالعدم مذہبی جماعتوں کو موقع دینے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ کہ وہ یہاں پر اپنی جڑیں قائم کرسکیں اور فرقے کی بنیادپر لوگوں کو ٹارگٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔‘’بلوچستان کے حوالے سے یہ ایک تشویشناک بات ہے-اس موقع پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان بلوچستان چیپٹر کے سربراہ سردار طاہرحسین ایڈوکیٹ نے بتایا کہ کمیشن کے پاس گزشتہ پانچ سال کے دوران لوگوں کی نقل مکانی کے بارے میں جو ڈیٹا ہے اس کے مطابق ان میں ایک لاکھ آباد کار، دولاکھ ہزارہ اور اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے لوگ اور دس ہزار ہندو کمیونٹی کے لوگ شامل ہیں۔

ایمز ٹی وی (فیصل آباد) فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نہ تو میں سرمایہ دار ہوں اور نہ ہی میری جاگیریں ہیں اس لیے انقلاب کے لئے عوام کو مالی مدد کرنا ہوگی، انھوں نے کہاکہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی بھی مدد حاصل نہیں ہے لہذا عوام مجھے ووٹ، سپورٹ اور نوٹ دیں تو میں انہیں قائد اعظم کا پاکستان واپس لوٹا دوں گا۔ ملک کا نظام بدلنے کےلئے ہر شہری کو کھڑا ہونا ہوگا۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ میرا جرم صرف یہ ہے کہ میں نے غریبوں کے حق کی بات کی، ملک میں ہر غریب کو روٹی، کپڑا، مکان، معیاری علاج اور یکساں تعلیم معیار دینے کی بات کی لیکن حکمرانوں نے غریبوں کی آواز بلند کرنے کے الزام میں ماڈل ٹاون میں قیامت برپا کردی۔ طاہرالقادری نے کہا کہ 60 سالوں میں کوئی بھی حکومت ملک کو قرضوں کی لعنت سے نجات نہیں دلا سکی، انہوں نے کہا کہ 14 اگست سے اسلام آباد میں دھرنا دیا ہے جس سے حکومت تو نہیں گری لیکن انقلاب برپا ہوگیا ہے اور اب یہ انقلاب پورے ملک میں آکر رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ کمزورطبقات اب انقلاب کے لیےکھڑے ہوگئے ہیں جو اپنے حقوق کے لئے طاقت ور سے لڑنے کےلئے تیار ہیں، ملک سے موجودہ نظام کے خاتمے کےلئے ہر شخص کو کھڑا ہونا ہوگا پاکستان میں اب یہ جعلی جمہوریت برقرار نہیں رہ سکتی اگر ملک میں موجود نظام حکومت رہا تو پاکستان کی کشتی ڈوب جائے گی۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 2 سال میں پورے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی اور میرے پاس بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات کا حل ہے جو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں بتاؤں گا۔ طاہرالقادری نے کہا کہ ان کی حکومت آئی تو نہ صرف فیصل آباد، ملتان اور سرگودھا کو الگ صوبہ بنائیں گے بلکہ سرایئکیوں سمیت تمام عوام کی خواہشات کے مطابق مزید صوبے بنائے جایئں گے اور عوام کی سہولت کے لئے ہر ضلع میں ہائی کورٹ بنائیں گے تاکہ لوگوں کو اپنے مقدمات کے لئے دور نہ جانا پڑے۔ اب پورے پاکستان میں دھرنے دیں گے جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کریں گے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےکہاہے کہ ملالہ پرپاکستان کوفخرہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں گل مکئی ملالہ یوسفزئی کے ہمت و حوصلے کی داددی ہے۔انھوں نے کہا کہ بزدل لوگ ملالہ یوسفزئی کا نام نہیں لے سکتے، ملالہ نے نوبل انعام جیت کرملک کا نام روشن کیاہے۔ پاکستان کو ملالہ یوسف زئی پر فخرہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں ایک بار پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی لاشوں کی سیاست نہیں کرتی۔

ایمز ٹی وی (جھنگ) سیلاب سے متاثرہ جھنگ کے علاقے جنڈیانہ کے دورے کے موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جھنگ کا علاقہ جنڈیانہ سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ متاثرین جس مشکل سے گزرے ہیں ان کے جذبات کا احساس ہے۔ سیلاب متاثرین کی مدد ہمارا فرض ہے، ہرشخص کا نقصان پورا ہوگا، شہباز شریف اس علاقے میں 5 باراور میں دوسری دفعہ آیا ہوں۔ سیلاب متاثرین کو پہلی قسط کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان کے تمام ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کی منتقلی اور بحالی کیلئے وقف کر دیئے ۔ تمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بلا تاخیرامدادی سامان پہنچایا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کھیوہ کے سکول کو کالج کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے، انھوں نے کہاکہ حکومت کا سیلاب متاثرین پر کوئی احسان نہیں، یہ ہماری ڈیوٹی ہے، سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 302 کراچی سے براہ راست لاہور متحدہ عرب امارات جانے والی تھی کہ لاہور کے قریب طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا، پائلٹ نے مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ اتار لیا جبکہ مسافر بھی محفوظ رہے۔ حادثے کے باعث پرواز 4 گھنٹے تاخیر سے اپنی منزل کو روانہ ہوئی۔

ایمز ٹی وی (کراچی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکریٹری عمران اسماعیل نے آن ائیر اعتراف کیا کہ ملتان سانحہ کی وجہ تحریک انصاف کی انتظامی کمیٹی کی بد انتظامی تھی جبکہ چئیرمین تحریک انصاف حکومت پر الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا شاہ محمود قریشی نےبیان دیا کہ حکومت نے سٹیج سےسیڑھیاں ہٹائیں، میڈیا صبح سے سٹیڈیم میں موجود تھا، کسی چینل کے پاس ایسی فوٹیج ہے توسامنےلائے۔

ایمز ٹی وی (پشاور) ملک میں پولیو وائرس کے مزید چارکیسزمنظرعام پرآئے ہیں، نئے پولیو کیسز میں ایک خیبر ایجنسی، دو پشاور جب کہ ایک شیخوپورہ سے رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعدرواں سال فاٹا میں کل پولیو کیسز کی تعداد 136 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال 42، سندھ 19، پنجاب3 اور بلوچستان میں 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس سے رواں سال پولیو کیسز کی تعداد دوسو چھ ہو گئی ہے۔