ایمز ٹی وی (اسپورٹس) سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں دنیا کوحیران کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کپتان کی تبدیلی کا وقت نہیں ہے، مصباح الحق پر میگا ایونٹ تک اعتماد برقرار رکھنا ہوگا۔
بھارت کے درالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا
پاکستان کو اب لازمی طور پر مصباح کوکپتان برقرار رکھنا چاہیے کیونکہ اب اتنا وقت نہیں ہیں کہ قیادت میں تبدیلی لا ئی جا سکین، میں جانتا ہوں کہ مصباح کچھ چیزوں میں محدود ہیں لیکن انھیں کم سے کم ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنا چاہیے۔
انضمام الحق 1992 ورلڈ کپ فاتح اسکواڈ کا حصہ اور سیمی فائنل کے ہیرو تھے، انھیں پاکستان ٹیم کی موجودہ پرفارمنس کے باوجود بہتر نتائج کی توقع ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہر ٹیم برے دور سے گزرتی ہے، یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان کافی عرصے سے اپنے ہوم گراؤنڈز پر نہیں کھیلا جس سے اس کے اعتماد اور مورال پرکافی فرق پڑا ہے، اس کے باوجود میں اندرونی طور پر کافی پرامید واقع ہوں اور بدستور یہ امید رکھتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں سرپرائز دینے کی صلا حیت رکھتی ہے۔
انضمام الحق نے پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی پر بھی زور دیا۔
ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان سے رواں سال ایک لاکھ 75 ہزار ٹن آم کی برآمد کا ہدف حاصل نہ ہوسکا۔ آم کی مجموعی برآمدات ڈیڑھ لاکھ ٹن سے کم رہیں ذرائع کے مطابق رواں سال آم کی برآمد کے لیے مقرر کردہ ہدف سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے حاصل نہ ہوسکا۔یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی آم کے معیار کے لیے کڑی شرائط اور قرنطینہ اصولوں پر عمل درآمد کے لیے پاکستانی پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے سخت پراسیجر کی وجہ سے یورپی یونین کو بھی محدود پیمانے پر آم برآمد کیا گیا۔
پاکستان سے 60فیصد سے زائد آم خلیجی ریاستوں اور مڈل ایسٹ ممالک کو ایکسپورٹ کیا گیا۔ آم کے سیزن کے دوران رمضان کی آمد کے سبب اسلامی ملکوں میں پاکستانی آم کی کھپت زائد رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی قرنطینہ حکام نے 90 ہزار500 ٹن سے زائد کے فائٹو سینٹری سرٹیفکیٹ جاری کیے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10ہزار ٹن تک زائد رہے۔
ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) ہالی ووڈ میں ان دنوں ’’ایپل‘‘ کے بانی اسٹیو جابز کی زندگی کی جدوجہد پر مبنی فلم بنانے کی تیاریاں جا ری ہیں اور اس فلم میں اسٹیو جابز کا کردار معروف اداکار کرسٹن بیل ادا کریں گے جب کہ اس سے پہلے یہ خبریں تھیں کہ اس کردار کو لیونارڈو ڈی کیپریو ادا کریں گے۔دراصل فلم کے ڈائریکٹر ڈیوڈ فنچر کرسٹن بیل ہی کو ایپل کے کو فائونڈر کے کردار کے لیے لینا چاہتے تھے جو بعد ازاں بعض وجوہات کی بناء پر اس فلم کی ڈائریکشن سے علیحدہ ہوگئے تھے۔ ’’سلم ڈاگ ملینیر ‘‘ کے ڈائریکٹر ہیلمر ڈینی بوئلے کی جانب سے اس بغیر نام کی فلم کو ڈائریکٹ کیا جا رہا ہے جو کہ والٹر اساکسن کی کتاب سے ماخوز ہے جسے فلم کے لیے آرون سارکن نے تیار کیا ہے اور یہ گزشتہ برسوں کی سب سے بہترین اور متاثر کن بائیوپکس میں سے ایک ہے۔سونی کی جانب سے اسٹیو جابز کی موت کے دنوں میں ہی 2011ء میں اس بیسٹ سیلر کے رائٹس خرید لیے گئے تھے ۔ اس بائیو پک میں مرکزی کردار کرسٹن بیل کے ساتھ دیگر اداکار ماٹ ڈیمون‘ بن ایفلک‘ اور بریڈلے کوپر بھی شامل ہیں۔
ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) گذشتہ دنوں منعقد ہونے والے لندن فلم فیسٹیول میں پاکستان نژاد برطانوی اداکارہ ثمینہ کو برطانیہ کی بہترین نئی اداکارہ کا اعزاز ملا، انھیں یہ اعزاز ’کیچ می ڈیڈی‘ فلم کے لیے دیا گیا۔اس بار لندن فلم فیسٹیول کی جانب سے ریئلسٹک سینیما یا حقیقت نگاری پر منبی سینیما کو موضوع بنا یا گیا ۔ہفتہ کی رات کو 58 ویں لندن فلم فیسٹیول میں ان فلموں کو اعزاز سے نوازا گیا جو دنیا کے تلخ حقائق پر مبنی ہیں۔ یہ فلمیں بدعنوانی، اجتماعی تشدد، جنگ اور ناموسی قتل جیسے سنگین مسائل پر مبنی تھیں۔روسی فلم ’لیویاتھن‘کو لندن فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا، روس کی جانب سے پہلے ہی اس فلم کو آسکر ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔یہ فلم روس کے عصر حاضر کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ کہانی ایک ایسے آدمی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان کو بدعنوان نظام سے بچانے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔یوکرائن کی فلم ’دی ٹرائب‘ کو باوقار سودرلینڈ ایوارڈ سے نوازا گیا ، جب کہ بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ ’سلورڈ واٹر- سیریا سیلف پورٹریٹ‘ کو دیا گیا، یہ فلم شام کی خانہ جنگی پر مبنی ہے اور شام کے شہر حمص کی کہانی بیان کرتی ہے۔فلم فیسٹیول کا اختتام دوسری جنگ عظیم پر مبنی بریڈ پٹ کی فلم ’فیوری‘ پر ہوا۔
ایمز ٹی وی (لاہور) اکثر جلسے جلوسوں میں جلسے کرنیوالی جماعت کے اپنے کارکنان اور دیگر جماعتوں کے کارکنان کے ساتھ تصادم اور مارکٹائی کی خبریں آتی رہتی ہیں، لیکن گذشتہ شب مینار پاکستان گراﺅنڈ میں عوامی تحریک کے کارکن کی پٹائی کی وجہ سامنے آگئی اور انکشاف ہواہے کہ وہ جلسے میں موجود خواتین سے چھیڑ چھاڑ کررہاتھا، تشدد سے لڑکے کے سرپر چوٹیں آئیں اوربعدازاں اُسے طبی امداد کے لیے رضاکاروں کی ٹیم نے اسپتال منتقل کردیا۔
ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) معروف اداکار اور ہدایت کار شاہد آفریدی بنکاک میں کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے، جس پر انہیں قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، ڈاکٹرز کے مطابق شاہد آفریدی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ شاہد آفریدی ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے لوکیشن کے لیے تھائی لینڈ میں مقیم ہیں۔
ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں ایدھی ہیڈآفس میں ڈکیتی کیواردات کے سرغنہ کی نشاندہی ہوگئی ہے جس کے گھر پر چھاپہ بھی مارا گیا۔ منصوبہ بندی میں پولیس کو گھر کے بھیدی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انسانی خدمت گار اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کو اولڈ کراچی کے علاقے میٹھادر میں ان کے مرکزی دفتر اور رہائش گاہ میں اتوار کی صبح 5 مسلح ملزمان نے آدھے گھنٹے تک پستولوں کی زد میں رکھا گیا۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق واردات میں زکوٰۃ، صدقات، خیرات اور انسانی خدمت کے لئے رکھے گئے مجموعی طور پر ایک سو ملین روپے مالیت کی کرنسی اور سونا لوٹا گیا ہے، جس میں ساڑھے چار لاکھ امریکی ڈالر، ہزاروں پاؤنڈ، دو کروڑ روپے نقد پانچ کلوگرام سونا اور دیگر سامان شامل ہے،ملزمان کسی بھیدی سے مسلسل ٹیلی فون پر رابطہ رکھے ہوئے ملزمان نے صرف بتائی گئی الماریوں اور لاکرز کو توڑا۔ ملزمان کے 5سے زائد ساتھی ایدھی ہیڈ آفس کے باہر نگرانی کررہے تھے۔ پولیس کو اس واردات میں گھر کےہی کسی بھیدی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، اسی بنیاد پر ایدھی ہیڈ آفس کے تمام متعلقین کا موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔ 7خواتین سمیت ایدھی سینٹر کے 16رضاکاروں کے بیانات بھی قلمبند کرلئے گئے ہیں، ان کے خاندانی پس منظر کی تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق وقوعہ کے دن اچانک چھٹی کرنے والی ایک خاتون رضا کار سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق واردات کے سلسلے میں علاقے کی جیو فینسگ بھی کرلی گئی ہے اور ابتدائی طور پر تین ہزار موبائل فونز کا ڈیٹا ملا ہے جس کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ ملزمان کے فنگر پرنٹ اور سی سی ٹی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث 8ملزمان کے خاکے تیار کئے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ڈکیتی میں ملوث ایک ایسے ملزم کی نشاندہی ہوگئی ہے جو اس واردات کا سرغنہ معلوم ہوتا ہے، اس ملزم کے گھر پر ماری پور میں چھاپہ مارا گیا تو گھر پر تالا لگا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ ملزم گذشتہ 6 ماہ سے عبدالستار ایدھی سے ملنے کے لئے اس دفتر میں آتا رہا۔ دوسری جانب کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادر تھیبو نے ملزمان سے صدقات اور خیرات کا مال اسباب واپس کرنے کی اپیل کی ہے۔
ایمز ٹی وی (تجارت) حکومت نے اپنے قلیل مدتی قرضوں کو میڈیم اور لانگ ٹرم قرضوں میں بدلنے کے لیے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کو ذریعہ بنایا ہے جس سے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے حاصل کردہ قرضوں میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ سال 2000 سے 2013 تک 13سال کے عرصے میں حکومت نے 1367ارب روپے کے انویسٹمنٹ بانڈز نیلام کیے جبکہ موجودہ حکومت نے جنوری سے ستمبر 2014کے دوران (نوماہ میں) 2143 ارب روپے کے انویسٹمنٹ بانڈز نیلام کردیے۔پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پر ٹریژری بلز کے مقابلے میں زیادہ شرح سود ادا کرنا پڑتی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے نو ماہ کے دوران نیلام کیے گئے 2143ارب روپے کے پاکستان انویسٹمٹ بانڈز پر حکومت کو سالانہ 54 ارب روپے کا سود ادا کرنا ہوگا جو حکومت کے مجموعی قرضوں پر ادا کیے جانے والے سود کا 5فیصد ہے۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)ہانگ کانگ میں جمہوریت حامی مظاہرین نے اپنے احتجاج میں’بیرونی طاقتوں‘ کے ملوث ہونے کے الزام کی پرزور الفاظ میں تردید کی ہے۔انھوں نے کہا کےجمہوریت حامی مظاہرین نے گذشتہ تین ہفتوں سے ہانگ کانگ کے بعض حصوں کو مفلوج کر رکھا ہے-مظاہرین ہانگ کانگ میں مکمل طور پر جمہوری انتخابات چاہتے ہیں۔مظاہروں کی قیادت کرنے والی ہانگ کانگ سٹوڈنٹ فیڈریشن یا طلبا کے اتحاد کے عہدیدار ایلکس چاؤ نے کہا کہ ’بات چیت سے پہلے چیف ایگزیکٹیو سی وائی لیون کی جانب سے تحریک میں غیر ملکی طاقتوں کے ملوث ہونے کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تحریک کا مکمل صفایا چاہتے ہیں۔‘چیف ایگزیکٹیو کے طور پر ان کے پاس اس طرح کا بیان دینے سے قبل ٹھوس شواہد موجود ہونے چاہیں، صرف یہ کہہ دینا بالکل غیر ذمہ دارانہ ہے کہ غیر ملکی مداخلت ہو رہی ہے۔‘مظاہرین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پولیس پر الزام عائد کیا کہ وہ بلااشتعال تصادم کی ذمہ دار ہے-مظاہرین کا احتجاج صرف جمہوریت کی اصلاح کے لئے ہے-
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ نےاو جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کرنے کی اجازت دے دی، عدالت عظمیٰ نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ بولی دینے والوں کو حصص فروخت کئے جائیں۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے او جی ڈی سی ایل کے حصص کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حصص کی نیلامی کے لئے حکم جاری کرے۔ خیبر پختنوخواہ کے وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ سپریم کورٹ اس وقت تک حکم جاری نہ کرے جب تک پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ نہیں آجاتا،ایسا نہ ہو کہ نجکاری ہوجائے اور بعد میں فیصلہ مخالفت میں آجائے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہائیکورٹ سے مقدمے کا ریکارڈ منگوانے سے پشاورہائیکورٹ کا حکم امتناعی ختم ہوگیا، سپریم کورٹ میں مقدمہ آنے سےہائیکورٹ کے حکم امتناعی کی کوئی وقعت نہیں رہی۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ کیس کا فیصلہ میرٹ پرکیا جائے گا اسی لئے پہلے عبوری ریلیف دیا گیا۔ بعد میں سپریم کورٹ نے او جی ڈی سی ایل کے حصص کی نجکاری کی اجازت دے دی، مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ زیادہ بولی دینے والوں کو او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کئے جائیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔