Thursday, 28 November 2024

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لئےآج پرتھ سے برسبین روانہ ہوگی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بھی پاکستان سے برسبین پہنچ چکے ہیں جن میں عثمان خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم، عباس آفریدی اور جہانداد خان شامل ہیں۔

دوسری جانب ون ڈے اسکواڈ کے چھ کھلاڑی آج رات پرتھ سے پاکستان روانہ ہوں گے۔

پاکستان جانے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، کامران غلام، عامر جمال، فیصل اکرام اور محمد حسنین شامل ہیں۔

واضح رہےدونوں ٹیموں کےدرمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 نومبر کو برسبین میں ہوگا ۔

ایلون مسک کی دولت لگ بھگ 3 سال بعد 300 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی ہے

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے ایلون مسک کی دولت میں بہت تیزی سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔۔ان کی دولت میں یہ اضافہ ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا۔

منگل سے اب تک ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایلون مسک کی دولت 50 ارب ڈالرز اضافے سے 313.7 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔امریکا کے نئے منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی ایسے اقدامات کا عندیہ دے چکے ہیں جن سے ایلون مسک کی کمپنیوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک موقع پر کہا تھا کہ وہ ان منصوبوں پر نظرثانی کریں گے جن کے باعث الیکٹرک گاڑیوں کو روایتی گاڑیوں کی جگہ دینے کا عمل سست رفتار ہو رہا ہے۔ٹیسلا الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسپیس ایکس کو سپورٹ کرنے کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے اور اس کمپنی سے ایلون مسک کی دولت میں 82 ارب ڈالرز اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح نومنتخب امریکی صدر ایلون مسک کو اپنی انتظامیہ میں جگہ بھی دینا چاہتے ہیں۔
53 سالہ ایلون مسک دنیا کے ابھی تک واحد شخص ہیں جن کی دولت 300 ارب ڈالرز کے ہندسے کو چھو چکی ہے۔

ایسا پہلے 2021 میں ہوا تھا اور اس وقت وہ 340 ارب ڈالرز کے مالک بن گئے تھے مگر بعد میں اس میں کمی آئی۔

واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔

کراچی: جامعہ کراچی نےڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،بی ایس اوربی ای کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،بی ایس،بی ایڈ(آنرز)اور بی ای چارسالہ پروگرام داخلے برائے سال 2025 ء میں داخلوں کے لئے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

خواہشمند طلبہ آن لائن داخلہ فارم 11 نومبر2024 ء کو صبح 9:00 تاشام 5:00 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،بی ایس،بی ایڈ(آنرز)اور بی ای چارسالہ پروگرام کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ 13 نومبر2024 ء کو اُن کے پورٹل پر اَپ لوڈ کردیئے جائیں گے جس پر امتحانی مرکز کا نام اور رپورٹنگ کا وقت درج ہوگا۔ داخلہ ٹیسٹ اتوار17 نومبر 2024 ء کو ہوگا۔

علاوہ ازیں طلبہ کی سہولت کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز کا سلورجوبلی گیٹ پر واقع ہیلپ کاؤنٹر صبح 9:00 بجے تاشام5:00 بجے تک کھلارہے گا جس میں طلبہ کو آن لائن داخلہ فارم پُرکرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے ویب سائٹ پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں

کراچی: جامعہ کراچی میں داخلے برائے سال 2025 ء کے لئے شعبہ ویژول اسٹڈیزکا داخلہ ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔

جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ اتوار10 نومبر2024 ء کوصبح 11:00 بجے جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کے شعبہ معاشیات اورشعبہ تاریخ میں منعقدہوا۔

شعبہ ویژول اسٹڈیز کی 140 نشستوں پرداخلے کے لئے 407داخلہ فارم جمع کرائے گئے، جبکہ386طلبا وطالبات نے شرکت کی۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر اورانچارج شعبہ ویژول اسٹڈیز سید شمعون حیدر نے امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کا فریضہ انجام دیا۔رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر شائستہ تبسم نے انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر،جامعہ کراچی کے میڈیکل آفیسرڈاکٹرمحمد حسان اوج اور کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزرڈاکٹر سلمان زبیر کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں اور ان کے والدین کی رہنمائی (واچ اینڈوارڈ) کے عملے کو داخلی راستوں اور فیکلٹی کے اطراف تعینات کیا گیا تھا جبکہ میڈیکل افسراور ان کا طبی عملہ بمعہ ایمبولینس موجود تھا

ڈیلاس: اسٹیج ڈرامہ بکرا قسطوں پر کے معروف ہدایت کار سید فرقان حیدر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

سید فرقان حیدر کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ وہ ٹی وی فنکار ابراہیم نفیس کے بھائی بھی تھے۔

وہ امریکا میں بھی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مصروف تھے اور ان دنوں وقت امریکا میں ان کا اسٹیج ڈرامہ دولہا آن لائن پیش کیا جارہا ہے۔

فرقان حیدر نے 50سال سے زائد شوبز کی دنیا کو دیے اور اپنے کیریئر میں 250 سے زائد اسٹیج ڈرامے پروڈیوس کیے۔ ان کی نماز جنازہ اتوار آج ڈیلاس میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسلم قبرستان میں ہوگی۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو22سال بعد تیسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میںپاکستانی بالرز نے جارحانہ بالنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو 31.5 اوورز میں 140 رنز بناکر آل آؤٹ کردیا اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم 20 کے مجموعی اسکور پر جیک فریزر میک گرک 7 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے، آرون ہارڈی 12 اور کپتان جوش انگلس 7، مارکس اسٹوئنس 8، ایڈم زمپا 13 گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹے۔ اوپنر میٹ شارٹ 22 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل سکے۔

میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے کے سبب کوپر کونولی 7 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور دوبارہ بیٹنگ کیلئے نہ آسکے، کینگروز کیلئے 8ویں وکٹ کی شراکت میں 22 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم شان ایبٹ 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 3، 3 حارث رؤف نے 2 جبکہ محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے پہلی وکٹ کیلئے 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم، عبداللہ 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابراعظم 28 اور محمد رضوان 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کی دونوں وکٹیں لانس مورس نے حاصل کیں، انکے علاوہ کوئی بھی بالر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

قبل ازیں

اس موقع پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے کہا کہ میچ میں فتح یقینی بناکر سیریز اپنے نام کریں گے، پلئینگ الیون میں5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان میں کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، لانس مورس، شان ایبٹ اور اسپینسر جانسن شامل ہیں۔

پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین

آسٹریلیا کا اسکواڈ؛
کپتان جوش انگلس، میٹ شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، اسپینسر جانسن اور لانس مورس

پنجاب : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی ہفتہ برائے سائنس اور امن کے آغاز پرپیغام میں کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی ترقی کا ذریعہ اور پرامن و خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے ، ترقی کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے ،نوجوانوں کو خود روزگار کے لئے انٹرنیشنل جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے عین مطابق جدید آئی ٹی ٹریننگ دی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فری لانسرز کے پروفیشنل پوٹینشل کو مزید مفید بنانے کے لئے انٹرنیشنل سرٹیفکیشن بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ تعلیم ہو، صحت ہو یا زراعت پنجاب حکومت ہر شعبے میں آئی ٹی بیسڈ ریفارمز لا رہی ہے ، پانچ سال میں ہر سیکٹر کو ڈیجیٹل بنانے کے عزم پر عمل پیرا ہیں۔

علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش پروزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہاکہ قیام پاکستان کیلئے شاعر مشرق کی فکری خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،نسل نو کے لئے شاعر مشرق اقبالؒ کا پیغام خودی اوربیداری ہے ۔ علامہ اقبالؒ کی شاعری اردو زبان پرلازوال احسان ہے ،فارسی کلام بھی اپنی مثال آپ ہے ۔کلام اقبالؒ کوتعلیمی نصاب کا زیادہ سے زیادہ حصہ بنانے کی ضرورت ہے ۔ یوم اقبالؒ پر شاعر مشرق کی فکر کو اپنانے اورپاکستان کو سربلندکرنے کا عہد کرتے ہیں،اقبالؒ کی تعلیمات اورافکار پر عمل ہی ان سے عقیدت کا بہتر طریقہ ہے ۔ان کے اشعار میں اس کابندہ بنوں گا، جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا‘‘،ہومیراکام غریبوں کی حمایت کرنا ،دردمندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنامیرے پسندیدہ اشعار میں شامل ہیں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی نوجوانوں کی ترقی کے لئے مواقعوں کی سرزمین ثابت ہوگا،نواز شریف آئی ٹی سٹی میں عالمی آئی ٹی ادارے اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کئے جائینگے ۔

لاہور: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے شاعر مشرق، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے 147 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وفد کے ہمراہ مزار اقبالؒ پر حاضری دی۔

انہوں نے علامہ اقبالؒ کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھ کر خراج عقیدت پیش کیا

۔وی سی نے شاعر مشرق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات ہمیں آگے بڑھنے کا راستہ دکھاتی ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم ان کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

لاہور: یومِ اقبال کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی سربراہی میں جامعہ کی وفد نے مزار پر حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی قیادت میں پنجاب یونیورسٹی کے وفد نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

 

لاہور:پاکستان کے نامور گلوکار اے نئیر کی آج 8 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

اے نئیر نے نہ صرف فلمی موسیقی بلکہ ٹی وی اور ریڈیو کے ذریعے بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔ انکی سحر خیز آواز نے کئی نسلوں کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا۔

اے نئیر کا اصل نام آرتھر نیّر تھا، وہ 17 ستمبر 1950 کو ساہیوال کے قریبی گائوں رانسن آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی زندگی میں موسیقی کی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جو بہت کم لوگوں کے نصیب میں آتا ہے۔

1974 میں "بہشت" فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اپنی میٹھی اور سریلی آواز سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

اے نئیر نے 4 ہزار فلمی گیت ریکارڈ کرائے، ان کے گائے گئے گیت فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے۔ فلمسٹار شاہد، ندیم اور وحید مراد پر فلمائے گئے گیت عوام میں بڑے مقبول ہوئے۔

گلوکار اے نئیر کو حکومت نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا، وہ 11 نومبر 2016 کو دل کا دورہ پڑنے سے دنیائے فانی سے کوچ کرگئے لیکن اے نیر ہماری موسیقی کی دنیا کا ایک ایسا ستارہ ہیں جو کبھی غروب نہ ہوگا۔

Page 12 of 3032