پیر, 25 نومبر 2024


شفیع محمد شاہ کو ہم سے بچھڑے 11 برس بیت گئے

 

معروف اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 11 سال بیت گئے ,تاہم اپنی شخصیت اور منفرد انداز تکلم کی بناء پر آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ 1949ء میں پیدا ہونے والے شفیع محمد نے اپنی پوری زندگی سخت محنت کو اپنے فن کا تاج بنا کر رکھا۔چاند گرہن، دائرے، دیواریں، جنگل، بند گلاب، کالی دھوپ، ماروی، تپش اور محبت خواب کی صورت جیسے مقبول عام ڈرامے ان کی فنی شناخت تھے۔ معروف اداکار کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1985 میں پاکستان ٹیلی ویژن نے بہترین اداکار کے ایوارڈ جبکہ حکومت پاکستان نے تمغۂ حسن کارکردگی کے اعزاز سے نوازا۔ 2006 کے وسط میں شفیع محمد شاہ بیمار ہوئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بھاری بھر کم شخصیت والا یہ شخص اچانک کمزور نظر آنے لگا۔ 17 نومبر2007 کو اداکاری کو نئی جہت دینے والا یہ روشن باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment