ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)فیس بک آپ کی ہر چیز کو یاد رکھنے کے حوالے سے بدنام ہے۔ لگ بھگ بیشتر صارفین کی ماضی کی کچھ فیس بک پوسٹس ایسی ہوتی ہیں جن کو اب دیکھ کر شرمندگی کا سامنا ہوسکتا ہے اور آپ کو وہ یاد بھی نہیں ہوتیں۔ تاہم اس شرمندگی سے بچنا بہت آسان ہوتا ہے۔
جی ہاں فیس بک نے ایک ٹول ایسا رکھا ہوا ہے جو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے فیس بک کے پیج کے اوپر دائیں جانب موجود سیکیورٹی لاک کے آئیکون پر کلک کریں اور پھر ' See More Settings ' کے آپشن کا انتخاب کریں۔
وہاں آپ لمٹ پاسٹ پوسٹس کے آپشن پر کلک کریں تو آپ کے سامنے آجائے گا جس کی تصویر نیچے ہے، وہاں لمٹ اولڈ پوسٹ کے بٹن پر کلک کرکے پرانی پبلک پوسٹس کی دستیابی صرف دوستوں تک محدود کردیں۔