ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)ٹوئٹر نے پہلی بار پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی 'ایموجی' متعارف کرائے ہیں ٹوئٹر نے پہلی بار پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی 'ایموجی' متعارف کرائے ہیں سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں پاکستانیوں کے ساتھ شریک ہوگیا۔
ٹوئٹر نے پہلی بار پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی 'ایموجی' علامتی نشانات متعارف کرائے ہیں جنہیں، دنیا بھر میں موجود کوئی بھی پاکستانی اپنے پیغام کے ساتھ استعمال کرسکتا ہے۔ ٹوئٹر نے پاکستانی پرچم، چاند تارے اور مینار پاکستان پر مبنی 'ایموجی' متعارف کرائے ہیں جو مختلف ہیش ٹیگس کے ساتھ استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
جن ہیش ٹیگز کے ساتھ یہ ایموجی استعمال کیے جاسکتے ہیں وہ درج ذیل ہیں اب آپ بھی پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان ہیش ٹیگز کا استعمال کرسکتے ہیں جس سے آپ کی ٹوئٹس کو چار چاند لگ جائیں گے۔ صارفین نے ٹوئٹر کے اس اقدام کو سراہا ہے اور پہلی بار یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے خصوصی ایموجی جاری کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
مقبول سوشل سائٹ فیس بک کی جانب سے اب تک ایسا کوئی اقدام سامنے نہیں آیا ہے حالانکہ ماضی میں فیس بک بھی پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پروفائل پکچر کو پاکستانی پرچم میں رنگنے کا فیچر متعارف کراچکی ہے۔