بدھ, 27 نومبر 2024


دبئی سے فجیرہ کا 127 کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)دنیا کی بلند ترین عمارت، میٹرو اور ٹرام کے بعد دبئی کی نظریں لگی ہیں اب ہائپر لوپ ٹیکنالوجی پر،ٹرانسپورٹیشن کی اس ٹیکنالوجی کے تحت ٹیوب ٹرین کے ذریعے دبئی سے فجیرہ کا 127 کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ سے بھی کم وقت میں طے ہوسکے گا۔

ہائپر لوپ ڈیزائن کی تیاریوں کے لیے خصوصی مقابلہ آئندہ ماہ دبئی میں کرایا جارہا ہے، دبئی فیوچر فاؤنڈیشن کے تحت ہائپر لوپ ڈیزائن کی تیاری کا یہ مقابلہ 48 گھنٹے جاری رہے گا۔100 سے زائد ماہرین کی ہائپر لوپ کے مختلف ڈیزائن پیش کریں گی، حتمی مرحلے میں چھ ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا جو اپنے پیش کردہ منصوبے کی وضاحت کریں گی۔

ہائپر لوپ ٹرانسپورٹیشن کا ایسا سسٹم ہے جس میں ایک پائپ کے ذریعے دو اسٹیشنوں کو جوڑا جاتا ہے اور اس پائپ میں ٹیوب ٹرین 12سو کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment