پیر, 25 نومبر 2024


سردرد کے لیے ختم کرنے کے لیے گولیوں کی ضرورت ہی نہیں


ایمز ٹی وی (صحت) سردرد ایسا نہیں جو کسی خوشگوار احساس کا باعث بن سکے، خاص طور پر اگر وہ دفتر ، کام کرتے ہوئے یا سڑک پر آپ کو اپنا شکار بنائے اور آپ کے پاس درد کش ادویات بھی نہ ہوں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک انتہائی سادہ طریقہ آزمانے پر آپ کو گولیوں کی ضرورت ہی نہیں رہے گی ؟جی ہاں بغیر دردکش ادویات کے بھی آپ سردرد اور تناﺅ سے صرف 30 سیکنڈ میں نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

درحقیقت ہمارے جسم میں ایسے متحرک اسپاٹس ہوتے ہیں جن پر مالش یا دباﺅ مختلف طرح کے درد اور تکلیف میں کمی لانے کا باعث بنتا ہے۔ اس طرح کے ایکو پریشر طریقے سردرد سے نجات کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اوپر دی گئی تصویر کی طرح اپنی ہتھیلی کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیانی حصے کو دبانا سردرد میں کمی لاتا ہے۔

اس کو کیسے کریں؟
اوپر تصویر میں دیئے گئے پوائنٹ کو اپنے انگوٹھے جبکہ شہادت کی انگلی سے نیچے سے دبائیں، اس دباﺅ کو تیس سیکنڈ تک برقرار رکھیں۔ اس کے بعد ہاتھ بدل لیں اور دوسرے ہاتھ پر بھی یہی عمل 30 سیکنڈ تک دہرائیں۔ اگر آپ نے سب کچھ ٹھیک کیا تو سر کا درد جلد ہی غائب ہوجائے گا۔ اور ہاں حاملہ خواتین اس طریقے کی مشق نہ کریں کیونکہ یہ ان کے لیے مضر ثابت ہوسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment