بدھ, 27 نومبر 2024


دنیا کے سب سے بڑے ایک نئے خلائی طیارے کو تیار کرنے کا منصوبہ


ایمز ٹی وی (تجارت) چین میں دنیا کے سب سے بڑے ایک نئے خلائی طیارے کو تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو 20 مسافروں کے ساتھ روزانہ زمین کے مدار سے باہر سفر کر سکے گا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چائنا اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے اس طیارے کو ڈیزائن کیا ہے اور اس خیال کو میکسیکو میں ہونے والی ایک کانفرنس میں پیش کیا، چین کا یہ خلائی طیارہ کسی راکٹ کی طرح عمودی ٹیک آف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا جبکہ آٹومیٹک لینڈنگ کر سکے گا، اس کے 2 ڈیزائن تیار کیے گئے ہیں۔ چین کو توقع ہے کہ آزمائشی پروازوں کا آغاز اگلے 2 برسوں میں ہو جائے گا جبکہ اس پر سفر کرنے کیلیے 2 سے ڈھائی لاکھ ڈالرز فی مسافر لیے جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment