جمعہ, 29 نومبر 2024


فیس بُک کا استعمال جلد آپ کو دنگ کرنے والا ہے

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے جس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے مگر جلد اس کا استعمال آپ کو دنگ کردے گا۔ جی ہاں فیس بک اب ورچوئل رئیلٹی کو اپنے استعمال کا حصہ بنانے والی ہے اور وہ حیران کردینے والا ہے۔ اس کا مظاہرہ جمعرات کی شب فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی ایک لائیو ویڈیو کے دوران کیا تھا۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ورچوئل رئیلٹی کو فیس بک رابطوں کے ساتھ جوڑ دینا تھا جس میں آپ کا وی آر روپ دیگر افراد سے چیٹ کرسکتا ہے، جبکہ گیمز اور دیگر تجربات کو لوگوں سے شیئر کیا جاسکتا ہے۔

اب تک وی آر ٹیکنالوجی میں ملٹی پلیئر پہلو موجود نہیں اور اس کے ہیڈسیٹس اپنے صارف کو دنیا سے الگ کردیتے ہیں۔ مگر اوکیولس کی تیسری سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں اس ٹیکنالوجی کو فیس بک کے مختلف پہلوﺅں میں استعمال کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ اس موقع پر مارک زکربرگ کا کہنا تھا ' ورچوئل رئیلٹی لوگوں کو آگے لانے کا مکمل پلیٹ فارم ہے'۔ انہوں نے ایونٹ کے دوران مختلف مقامات پر اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ جانے کا تجربہ کرکے دکھایا اور یہ سفر وی آر روپ میں ہوا۔

مارک زکربرگ نے اس ٹیکنالوجی میں فیس بک میسنجر کی ویڈیو چیٹ بھی کرکے دکھائی جبکہ دیگر نئے فیچر پارٹیز اور رومز کا بھی اعلان کیا جو لوگوں کو اس نئی ٹیکنالوجی کو سمجھنے میں مدد دیں گے۔ یہ کمپنی مستقبل قریب میں ورچوئل رئیلٹی کو فیس بک کا حصہ بنانے والی ہے۔ ابھی فیس بک کا وی آر ہیڈ سیٹ رفٹ بہت مہنگا ہے مگر یہ کمپنی ایک وائرلیس ہیڈ سیٹ کی تیاری پر کام کررہی ہے جو کہ صارفین کی جیب پر بھاری ثابت نہیں ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment